تازہ تر ین

گروپ بندی نے باکسنگ کابھی بیڑہ غرق کردیا

لاہور (طیب رضا عابدی سے) پاکستان باکسنگ فیڈریشن میں سرکاری عہدے رکھنے والے بھی فیڈریشن کے عہدوں پر براجمان ہیں ۔ باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدور کا تعلق سرکاری اداروں سے ہے حالانکہ باکسنگ فیڈریشن کے آئین کے مطابق صدر اور نائب صدور کے عہدے کیلئے ممبر یونٹس (ڈیپارٹمنٹس یا ادارے) اہل نہیں ہونگے ۔ آئین کے آرٹیکل (XIV) 4 کے مطابق ممبر یونٹس کے نمائندے نائب صدر یا صدر منتخب نہیںہوسکتے۔ اسی طرح ایک امتیازی باڈی پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے شرجیل ضیا کا تعلق بھی پنجاب پولیس سے ہے ۔ سرکاری عہدے تو الگ فیڈریشن کے دو گروپوں کی کشمکش نے باکسنگ میں سیاست بازی کو دخیل کردیا ہے اور اصل باکسرز مناسب سرپرستی سے بھی محروم ہیں۔ سابق سیکریٹری اکرم خان اکرم ساہی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں تو اقبال حسین دودا خان بھٹو اور عارف حسین گروپ کے ساتھ منسلک ہیں ۔ جبکہ خالد محمود جو کہ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ہیں وہ باکسنگ ایسوسی ایشن پنجاب کے بھی صدرہیں ۔ اس طرح عہدیدار کئی کئی عہدے رکھنے سے کھیل کی طرف یکسو نہیں ہوپاتے ۔ذرائع کے مطابق رواں سال دسمبر سے بھی پہلے باکسنگ فیڈریشن کے الیکشن ہونا ہیں لیکن ابھی تک کوئی آثار نہیں۔ دودا خان بھٹو جو کہ دو مرتبہ صدر رہ چکے ہیں اب آئینی طور پر صدارت کا الیکشن نہیں لڑسکتے۔عہدہ صدارت کیلئے بھاگ دوڑاگرچہ شروع ہوچکی ہے اور ذرائع کے مطابق اس میں سرکاری عہدیدار بھی پیش پیش ہیں۔ لیکن کیاسرکاری اداروں سے وابستہ افراد کو عہدے دینے سے کھیل متاثر نہیں ہوتا۔ عالمی سطح پر ہمیں کھیلوں میں مقام بنانے کیلئے سیاست سے نکلنا ہوگا۔ دوسری طرف باکسنگ فیڈریشن کے خزانچی محمد اصغر نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں سے فیڈریشن میں عہدیدار لئے جاسکتے ہیں اور اسی لئے نائب صدور لئے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain