تازہ تر ین

سی پی این ای آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگی

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عناصر کی جانب سے ملک کے چند حصوں میں بعض اخبارات کی ترسیل اور ٹیلی ویژن چینلز کی نشریات میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیںجو آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہے۔ عارف نظامی اور ڈاکٹر جبار خٹک نے مشترکہ بیان میں واضح کیا کہ سی پی این ای آزادی صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال کے باوجود پاکستان کا میڈیا شدید دباو¿ کا شکار ہے۔ میڈیا پر دباو¿ ڈالنے والوں میں ریاستی وغیر ریاستی، سیاسی و غیر سیاسی اور مذہبی سمیت مختلف قسم کے عناصر شامل ہیں جو اکثر مواقع پر ناقابل شناخت بھی رہتے ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں میڈیا اداروں اور صحافیوںکو جان لیوا حملوں، دھمکیوں، غیر قانونی حراست، گرفتاریوں اور بعض اوقات قتل تک کے چیلنجز کا ہمیشہ سامنا رہتا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں میڈیا پر دباو¿ کے ہتھکنڈے اور طریقہ ہائے کار بھی تبدیل ہوئے ہیں جو ماضی کے مقابلے میں اتنے شدید اور مہلک ہیں کہ دباو¿ کے شکار بعض میڈیا ادارے اور صحافی احتجاج تو کجا، شکایات تک کرنے سے قاصر ہیں۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ رپورٹنگ پر بھی مختلف قسم کے قدغن مسلط ہیں ، ان قدغنوں میںسیاسی رہنماو¿ں کے عدم برداشت پر مبنی رویوں، شعلہ بیانیوں اور جارحانہ تقاریر کی وجہ سے پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی شامل ہیں، جبکہ آزاد میڈیا کے لئے سازگار ماحول کی تشکیل میں اختلاف رائے کا احترام بنیادی جزو ہے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ ایک ایسے موقع پر جبکہ عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں ہو رہی ہیں میڈیا کے آزاد اور غیر جانبدار کردار کی ضرورت اور اہمیت مزید بڑھ چکی ہے کیونکہ آزاد، متحرک اور بے باک میڈیا کے بغیر صاف اور شفاف عام انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہا ہے کہ صاف، شفاف اور منصفانہ طور پر انتخابات منعقد کرنے میں پاکستان کے میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے سیاسی سرگرمیوں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ بھی اہم شرط ہے۔ اس تناظر میں میڈیا پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ایمانداری اور سچائی کے ساتھ حقیقی رپورٹنگ اور ذمہ دارانہ صحافت کرتے ہوئے من گھڑت خبروں سے اجتناب برتا جائے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے خوداحتسابی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جہاں سیاستدانوں کی کارگزاری کا احتساب کرنے میں پیش پیش ہے وہاں اسے اپنی بھی خوداحتسابی کرنا ہوگی جس سے میڈیا پر عوام کا اعتماد مزید بڑھے گا۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے یاد دلایا کہ آزاد میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی سے متعلق سی پی این ای نے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے حالیہ سالانہ اجلاس عام میں اس امر پر زور دیا ہے کہ میڈیا کی تمام تنظیموں اور اداروں کو آگے بڑھ کر میڈیا کی آزادی کا دفاع کرنا ہوگا جو صرف اس وقت ممکن ہے جب تمام میڈیا ادارے اور تنظیمیں متحد ہو جائیں۔ اجلاس عام میں میڈیا پر مختلف اقسام کے ظاہری اور مخفی دباو¿، دھمکیوں، خوف و ہراس اور تشدد کے واقعات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ مہذب اور جمہوری معاشروں میں تحریر، تقریر اور اظہار کی آزادیوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے اور جمہوری رویوں کی تعمیر میں بھی آزاد میڈیا کا اہم ترین کردار ہوتا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain