Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا
    • عامر خان کے خلاف نفرت انگیز اعلان، 5 کروڑ روپے انعام کی پیشکش
    • "زمبابوے نے پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔”
    • "پاکستانی کرکٹرز کو فٹنس کے لیے پیڈل کھیلنے کا مشورہ دے دیا گیا۔”
    • "پاکستان اور چین نے 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے۔”
    • "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”
    • "پاکستانی روپیہ کل امریکی ڈالر کے مقابلے میں 277 تک پہنچ سکتا ہے۔”
    • "LDA نے لاہور میں کارروائی کے دوران 108 جائیدادیں سیل کر دیں۔”
    • "MLC کھلاڑیوں کے لیے 25 ہزار ڈالر این او سی فیس مقرر کرنے پر پی سی بی شدید تنقید کی زد میں۔”
    • ارشد ندیم کی نظریں 2028 اولمپکس میں دوبارہ کامیابی پر
    • آبنائے ہرمز سے گزرنے پر کوئی ملک فیس وصول نہ کرے:ٹرمپ
    • ایشین انڈر 18 والی بال: پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا
    • پاکستان کا تاریخی اقدام، 4.7 کھرب روپے کا قرض وقت سے پہلے ادا
    • بھارت کے سب سے بڑے جوہری پلانٹ کا حساس ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف
    • ہرمز بحران کے پیشِ نظر پٹرول قیمتوں کا نیا نظام زیرِ غور
    • پاکستان نے مون سون نگرانی کے لیے چین کا اے آئی موسمیاتی نظام اپنا لیا
    • جاپان میں پالتو جانوروں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی، شرح پیدائش کا بحران سنگین
    • مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ 2027: کم رینک ٹیموں کے لیے اضافی مرحلہ شامل
    • پنجاب میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی
    • "حکومت تیل کی قیمتوں پر قابو نہیں پا سکتی، عوام سے ایندھن کا استعمال کم کرنے کی اپیل”
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دماغ کو صحتمند رکھنا چاہتے ہیں تو پیروں کو مناسب حرکت دیجئے

    By Daily Khabrainمئی 25, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    روم(ویب ڈیسک)خلا کی کم وزنی میں خلا نورد بہت دیر تک جسمانی طور پر سرگرم نہیں رہتے جس سے ان کی طبعی حالات میں بہت تبدیلی آتی ہے۔ پٹھے اور عضلات سکڑنے لگتے ہیں۔ تاہم نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پیروں اور ٹانگوں کو حرکت نہ دینے سے پورے جسم کا نیورو مسکیولر نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ہم جانتے ہیں کہ حرکات اور دماغ کا گہرا تعلق ہوتا ہے کیونکہ پورے جسم کی حرکات کے سگنل دماغ کے موٹرنیورون کارٹیکس سے خارج ہوتے ہیں اور یوں ہمارا پٹھا (مسل) سکڑتا یا پھیلتا ہے۔ جب دماغ کا کوئی حصہ متاثر ہوتا ہے تو دماغ لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی مرمت کرتا ہے اور نئے روابط بناکر اس نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اب نئی تحقیق میں دیکھا گیا ہے کہ اگر ٹانگوں کی حرکات کم ہوجائیں تو اس سے نیورل اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن سے کئی طرح کے نیورونز اور دماغی خلیات جنم لیتے ہیں۔ اٹلی کی ایک جامعہ یونیورسٹی آف میلانو کی ماہر ڈاکٹر رافیلا ادامی اور ان کے ساتھیوں نے بتایا ہے کہ ٹانگوں کی ورزش دماغ کو تندرست رکھتی ہے۔اس کے لیے ماہرین نے چوہوں کے اگلے پیروں کو 28 روز تک حرکت دینے سے باز رکھا جبکہ دیگر چوہوں کو گھومنے پھرنے کی آزادی تھی۔ سروے کے بعد دونوں طرح کے چوہوں کے دماغوں کے ایک حصے سب وینٹریکیولر ریجن کا جائزہ لیا گیا جو نیورونز کی صحت کو ظاہر کرتا ہے اور یہاں اسٹیم سیل دیگر دماغی خلیات بناتے ہیں۔معلوم ہوا کہ پیروں کو حرکت نہ دینے والے چوہوں کے نیورل اسٹیم سیل کی سرگرمی 70 فیصد تک کم ہوگئی جبکہ چلنے پھرنے والے چوہوں میں ایسی کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ علاوہ ازیں بیٹھے ہوئے چوہوں میں گلائل خلیات اور اولیگوڈینڈروسائٹس بھی کم دیکھے گئے جو دماغی خلیات کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اسی بنا پر ماہرین کا خیال ہے کہ عین یہ اثر انسانوں پر بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے سیڑھیاں چڑھیں اور پیروں پر وزن باندھ کر ورزش کرنے سے بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.