Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک
    • خواتین ہاکی کوارٹر فائنل: بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 19-0 سے عبرتناک شکست
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے
    • امام الحق اور محمد رضوان این سی سی آئی اے کے ریڈار پر، موبائل فونز بھی چیک ہوں گے
    • نیتن یاہو کا بڑا دعویٰ، جنوبی شام میں اسرائیل کا مکمل کنٹرول
    • انتظامی افسروں کے استعفوں سے نیا پنڈورا باکس کھل گیا
    • حوثیوں کا بڑا حملہ، یمن کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ
    • جوہر ٹاون کی نئی سڑک اچانک بڑا گڑھا بن گیا
    • پنجاب بھر کے میزاروں کی کیش کشادگی میں ماہانہ کروڑوں روپے کی خوردبرد کا سلسلہ جاری
    • فن ایلن کی میلبورن اسٹارز میں بڑی ڈیل بی بی ایل کی سب سے بڑی سائننگ
    • فیصلوں میں تاخیر پولیس کی لوٹ مار عوام اپنی عدالتیں لگا کر سزائیں دینے لگے
    • ماں بچہ صحت پروگرام کےبعد کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام بھی بحران کا شکار
    • دھرنوں کے دوران حکومت نے راطہ کیا ہم نے معذرت کی حافظ نعیم الرحمن
    • نیپال چین سرحد پر سیلاب ہلاکریںہلاکتیں 1410تک پہنچ گیئں سے 5,650 ذائد لا نپتہ
    • پاکستان نے آخری میچ میں ہانگ کانگ کو 72 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی
    • پنجاب ‘ سموگ سیزن سے قبل آلودگی کیخلاف کارروائیاں سخت کرنیکا فیصلہ
    • این اے 168 ضمنی انتخاب، 20 امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ
    • جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس شروع، کثیرالجہتی نظام پر اعتماد کی بحالی ترجیح قرار
    • حکمران عوام کو ایسے لوٹ رہے ہیں جیسے منگولوں نے بغداد کو لوٹا تھا، فواد چودھری
    • الیکشن کمیشن ،مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر صاحبزادہ حامد رضا، عبدالطیف اور زرتاج گل نااہل قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کینسر کے مرض میں مبتلا

    By Daily Khabrainجولائی 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     

    ممبئی(ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے کو کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ اداکارہ سونالی باندرے نے ٹوئٹر پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ روح فرسا خبرٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے سنائی۔ انہوں نے لکھا جب آپ زندگی سے کچھ زیادہ کی توقع نہیں رکھتے تو وہ آپ کو کسی گیند کی طرح گھمادیتی ہے۔ مجھے حال ہی میں ”ہائی گریڈ کینسر“کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس میں جسم کےعضلات صحیح کام نہیں کرتے جب کہ یہ کینسر جسم میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔سونالی باندرے نے لکھا میرے جسم میں درد ہوا جس کے کچھ ٹیسٹ کروائے گئے جس کے بعد مجھے کینسر کا مرض تشخیص ہوا جو میرے لیے بہت ہی غیر متوقع تھا۔ میرے گھر والے اور قریبی دوست اس وقت میری مدد کے لیے میرے ساتھ ہیں، مجھ پر خدا کی بہت مہربانیاں ہیں، میں اپنے گھر والوں کی بہت شکرگزار ہوں۔سونالی نےاپنی بیماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ اس کے خلاف فوراً ایکشن لیا جائے، لہٰذا اپنے ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق میں علاج کے لیے نیویارک میں موجود ہوں۔ میں اپنی بیماری کے ہر مرحلے پر لڑوں گی۔ پچھلے چند دنوں میں مجھے بہت سارا پیار ملا ہے جس کے لیے میں بہت شکرگزار ہوں، اس جنگ میں میری طاقت میرے گھروالے اور دوست ہیں جو ہمیشہ میرے پیچھے کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ سونالی باندرے کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم”ہم ساتھ ساتھ ہیں“، ”سرفروش“، ”کل ہونا ہو“، ”دل جلے“سمیت متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔یاد رہے کہ بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان بھی کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اوران دنوں علاج کے لیے فیملی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کورولش عثمان کے اداکار سرحت کلیچ اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

      لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں

      جمال شاہ نے سابق اہلیہ فریال گوہر کے تشدد کے الزامات مسترد کردیے، ’’ہم مہذب انداز میں الگ ہوئے‘‘

      تازہ ترین

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.