Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید
    • بھارت اسلام آباد میں SCO قومی رابطہ کاروں کے اجلاس میں شرکت کرے گا
    • نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد ہلاک، 11 لاپتا
    • اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ
    • سعودی وزیر خارجہ واشنگٹن پہنچ گئے امریکی ہم منصب سے اہم مذاکرات آج
    • M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال
    • CDA کا اسلام آباد میں جدید اسپورٹس ایریناز قائم کرنیکا فیصلہ
    • جاز کا ڈیجٹ اور یونیساک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
    • الامہ ہاسنگ سوسائٹی روات راولپنڈی کے مالکان سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف
    • الامہ جعلی ہاسنگ سوسائٹی نوسر باز مالکان کو جلد قانون کے شکنجے میں لائینگے، ترجمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا موقف
    • مشرق وسطیٰ جنگ کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: عمانی وزیر خارجہ
    • راولپنڈی سے اسلام آباد داخلی و خارجی راستوں پر قانونی شکنجہ مزید سخت
    • صدر مملکت آصف زرداری سے ملک ساحل سرمد خان کی ملاقات
    • پائیدار سیاحتی ترقی، بہتر بنیادی سہولیات مقامی برادریوں کی شمولیت کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
    • وزیراعظم کا وژن’ ورلڈ سکلز شنگھائی میں پاکستانی نوجوانوں کی شاندار کارکردگی
    • PTI اور حکام کے درمیان ملاقاتوں کے باوجودمارچ معاملے پر تعطل ختم نہ ہوسکا
    • بوچھال کلاں کا غائب ہونیوالا 15سالہ بچہ کاشان حیدر 23روز بعد بالآخر والدین کو مل گیا
    • انتظامیہ و بلدیہ افیسر کی عدم دلچسپی سے گوجر خان شہر مسائلستان کا گڑھ بن گیا
    • گوجر خان شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت، بیماریاں پھیلنے لگیں
    • راولپنڈی ،4 افراد گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی ادارے کے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے کیے گئے عوامی سروے میں حیرت انگیز انکشا فا ت

    By Daily Khabrainجولائی 11, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک)امریکی ادارے کے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے کیے گئے ایک عوامی سروے میں حیرت انگیز طور پر مقبول ترین جماعت کے لیے مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف مقبول ترین لیڈر کے طور پر سامنے آئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کو دھچکا پہنچا ہے تاہم نواز شریف کے خلائی مخلوق والا بیانیہ عوام میں غیر مقبول ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ نے امریکی فرم گلوبل اسٹریٹیجک پارٹنر کے تعاون سے چاروں صوبوں اور فاٹا میں کیے گئے سروے کے دوران 3735 افراد سے طے شدہ سوالوں پر رائے لی گئی جس کی بنیاد پر تازہ سروے جاری کیا ہے جس میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2018 کے حوالے سے دلچسپ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔وزیراعظم کا عہدہ کس کے سر سجے گا ؟مملکت خداد پاکستان کے اہم ترین عہدے وزیراعظم کیلئے 56 فیصد رائے دہندگان شہبازشریف کو اچھا امیدوار سمجھتے ہیں اس کے برعکس 37 فیصد کے نزدیک وہ اس عہدے کے لیے مناسب امیدوار نہیں اسی طرح 46 فیصد رائے دہندگان عمران خان کو بہتر وزیر اعظم سمجھتے ہیں لیکن 44 فیصد کی رائے منفی ہے۔کون سی جماعت حکومت بنائے گی؟سروے میں 82 فیصد رائے دہندگان نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وفاق میں 32 فیصد رائے دہندگان مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے کا تہیہ کیے بیٹھے ہیں جب کہ 29 فیصد رائے دہندگان کا جھکاو? پی ٹی آئی کی جانب ہے اسی طرح 13 فیصد رائے دہندگان پیپلزپارٹی اور 3 فیصد نے ایم ایم اے کو ووٹ دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔صوبہ پنجاب میں50 فیصد افراد مسلم لیگ (ن) اور 31 فیصد پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے اسی طرح خیبر پختونخوا میں 45 فیصد افراد پی ٹی آئی کے سر پر تاج سجائیں گے اور 12 فیصد کا مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ 35 فیصد افراد کے نزدیک سندھ کا میدان پیپلزپارٹی کے ہاتھ رہے گا جب کہ 18 فیصد پی ٹی آئی اور 10 فیصد (ن) لیگ کو ووٹ دینے کو تیار ہیں۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی 16 اور متحدہ مجلس عمل کو 12 فیصد، پختونخوامیپ کو 10 اور پی ٹی آئی کو 8 فیصد رائے دہندگان ووٹ دیں گے۔مقبول ترین عوامی رہنما کون ؟عوامی مقبولیت میں شہبازشریف، عمران خان سے آگے نکل گئے اسی طرح نوازشریف کو 47،شاہد خاقان عباسی کو 41، فیصد افراد مریم نواز کو 40 اور بلاول بھٹو زرداری کو 38 فیصد افراد نے پسند کیا۔تعلیم یافتہ افراد، خواتین اور نوجوان ووٹرز کا رجحان میٹرک سے کم پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت مسلم لیگ (ن) کی حامی ہے اور میٹرک سے زیادہ پڑھے لکھے لوگوں کی اکثریت تحریک انصاف کو ووٹ دینے کے لیے پ±رعزم ہے۔اس الیکشن میں رائے دہندگان میں سے 35 فیصد خواتین مسلم لیگ (ن) اور 27 فیصد تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتی ہیں جب کہ 25 سال سے کم عمر کے 33 فیصد ووٹرز پی ٹی آئی اور 29 فیصد (ن) لیگ کے حامی ہیں جب کہ 40 سال تک عمر کے 32 فیصد ووٹر ن لیگ اور 28 فیصد تحریک انصاف کے حامی ہیں۔وفاق اور صوبوں کی کارکردگی کے بارے میں عوامی رائےسروے کے مطابق 57 فیصد نے مسلم لیگ (ن) کی سابق وفاقی حکومت کی کارکردگی کو اچھا قرار دیا جب کہ 40 فیصد رائے دہندگان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ صوبوں کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو یہاں بھی مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت سرفہرست نظر ا?تی ہے 69 فیصد افراد نے شہبازشریف کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی کو اچھا قراردیا اس کے مقابلے میں 57 فیصد نے تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کو اچھا قراردیا تاہم 29 فیصد افراد نے خیبرپختونخوا کی سابق حکومت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ
    سروے کے مطابق 25 فیصد رائے دہندگان سمجھتے ہیں کہ بے روزگاری ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بے جب کہ 14 فیصد نے لوڈشیڈنگ اور 13 فیصد افراد نے کرپشن کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔”خلائی مخلوق“ ہے یا نہیں ؟ پاناما کیس میں نااہل قرار دیئے جانے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اداروں کے خلاف متنازعہ بیانیہ اپنایا ہے جس کا برملا اظہار وہ اپنے جلسوں میں بھی کرتے ہیں۔ 53 فیصد رائے دہندگان نے نوازشریف کے خلائی مخلوق کے بیانیئے کو غلط قرار دیا تاہم 49 فیصد رائے دہندگان نواز شریف کے نعرے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹانک میں ٹریفک پولیس کی گاڑی پر دہشت گرد حملہ، 3 اہلکار شہید

      اسلام آباد، راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

      M-1 موٹروے اور جی ٹی روڈ اسلام آباد پشاور ٹریفک کیلئے بحال

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.