Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نگران حکومت عام انتخابات کی شفافیت یقینی بنائے : شہباز شریف

    By Daily Khabrainجولائی 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    QUETTA: President PML(N) Mian Shehbaz Sharif talking with media after offering condolence dua of Nawaz Siraj Raisani at Sarwan House. INP PHOTO by Adnan Ahmad
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ(آئی این پی )مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت دینی چاہیے ، عمران خان کو ایسے موقع پر غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنی چاہیے ، ہم سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالسیی اختیار کرنی چاہیے ،مستونگ واقعہ کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کی ضرورت ہے،ملکی مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات میں ہے ۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ مستونگ پر سارا پاکستان غمزدہ ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے باعث سیاسی سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں ، سانحہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت دینی چاہیے ، ہم سب کو اس صورتحال پر مشترکہ پالسیی اختیار کرنی چاہیے ، نوابزادہ لشکری رئیسانی کی جانب سے سچائی کمیشن کے قیام پر اتفاق کرتا ہوں ، میرا کوئٹہ آنے کا مقصد رئیسانی خاندان سے اظہار یکجہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسے موقع پر غیر سنجیدہ بات اور سیاست نہیں کرنی چاہیے ، ملکی مسائل کا حل صاف شفاف انتخابات میں ہے ، اگر صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو بڑا المیہ ہوگا ، ملک میں ایک سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے ، باقی سب جماعتوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ مستونگ واقعہ کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات کی ضرورت ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سانحہ مستونگ کے شہداءکو جوار رحمت میں جگہ دے، میں رئیسانی خاندان سے تعزیت کیلئے آیا ہوں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں میں شہباز شریف نے کہا کہ میں رئیسانی خاندان سے تعزیت کیلئے آیا ہوں، اللہ تعالیٰ سانحہ مستونگ کے شہداءکو جوار رحمت میں جگہ دے۔ صدر (ن) لیگ شہباز شریف ساراوان ہاو¿س آئے اور سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اتوار کو شہباز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ مستونگ واقعہ پر ہر آنکھ اشک بار ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ کل اڈیالہ جیل میں میاں صاحب سے ملاقات کی تو انہوں نے بھی کہا کہ میری طرف سے رئیسانی خاندان سے افسوس کرنا، شہباز شریف نے کہا کہ جو بھی عناصر ان واقعہ میں ملوث ہیں ان کو عبرتناک سزا دی جائے، اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپیل کروں گا کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاکر دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے تاکہ دوبارہ ایسے واقعات نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرائے، مسلم لیگ ن نے جانبدار الیکشن کے حوالے سے اپنے تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے، اگر بدقسمتی سے نگران پنجاب حکومت اگر ہمارے کارکنوں کے خلاف کارروائیوں کرتی ہے تو الیکشن مشکوک ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ہم چاروں صوبوں میں صاف، شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر پاکستان کی ترقی و خوشحالی یقنی ہو گی اگر خدانحواستہ ایسا نہ ہوا تو پاکستان کے مستقبل کو بڑا نقصان پہنچے گا،انہوں نے کہاکہ ابھی تک صرف ایک شخص کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت دی گئی ہے باقی تمام جماعتوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ایسے حالات شفاف الیکشن پر سوالیہ نشان ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے واقعات پر سیاست کرتے ہوئے عمران خان کو شرم آنی چاہئے ایسے موقعے پر تو وہ جھوٹ اور الزامات نہ لگائیں کیونکہ جب بھی نواز شریف پر مشکل وقت آتا ہے تو دھمکاے شرو ہو جاتے ہیں، عمران خان کو خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن میں بیٹھ کر جو افواج پاکستان کےخلاف ہرزا سرائی کرتا تھا ، عمران خان نے مختلف مواقعوں پر افواج پاکستان کی تحضیک کی ان کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سانحہ مستونگ کے شہداءکے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک دن کیلئے اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں 10روز رہ گئے انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے پاکستان کا مستقبل شفاف آزادانہ اور پرامن انتخابات سے جڑا ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.