Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نواز شریف اپنی غلطیاں تسلیم کریں ، محاذ آرائی کی بجائے انصاف مانگیں : چوہدری نثار

    By Daily Khabrainجولائی 18, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    راولپنڈی، واہ کینٹ(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی) سابق وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے، مسلم لیگ ن آج جس مقام پر کھڑی ہے یہ اس کی اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے، دعا ہے اللہ نواز شریف کی مشکلات کم کرے۔این اے تریسٹھ کے علاقے فتح جنگ روڈ پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا پاکستان کی اقتصادی صورتحال تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے، موجودہ صورتحال کا مقابلہ قومی اتحاد سے ممکن ہے جس کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہے۔مسلم لیگ کی قیادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آج پارٹی جس مقام پر کھڑی ہے، اس میں مسلم لیگ ن کی اپنی غلطیاں شامل ہیں، اب بھی کہتا ہوں عدلیہ سے محاذ آرائی کے بجائے انصاف مانگا جائے۔سابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا وہ کسی جماعت کے ٹکٹ کے محتاج نہیں، چاروں سیٹوں پر آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کریں گے۔۔سابق وفاقی وزیر داخلہ آزادامیدوار حلقہ این اے 59,63 چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت ملک خطرات اور مشکلات سے دوچار ہے سیاسی لیڈر جو آپس میں اقتدار کے لئے دست و گریبان ہو رہے ہیں انھیں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا،میں اقتدار کی بھینٹ چال میں نہیں پڑونگا،پاکستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا رول ادا کرونگا، پاکستان کی بقا ءاور سلامتی کے لئےایوان میںاور میری آواز سب سے اونچی ہوگی،پی او ایف کے مزوروں کے حقوق کا ڈٹ کر دفاع کیا،اس حلقہ سے شکست کے باوجود پندرہ ارب کے ترقیاتی کام کروائے،دین اور ایمان کی سر بلندی کے لئے آواز اٹھاوں گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سی بی گراونڈ واہ کینٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ، چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ جب 85 میں آیا یہاں مسلم لیگ کا نام لیو اکوئی نہیں تھا،اس علاقہ میں مسلم لیگ کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی،اس علاقہ میں مسلم لیگ چوہدری نثار کے سوا کوئی نہیں،نواز شریف تو پی او ایف کے ادارے کی پراوئیویٹایزیشن کے لئے یہاں آرہے تھے ، میں نے سارا کھیل ملیا میٹ کردیا،اور پی او ایف کے مزوروں کے حقوق کا ڈٹ کر دفاع کیا،اس حلقہ سے شکست کے باوجود پندرہ ارب کے ترقیاتی کام کروائے،میری عوامی خدمت کے نشان ہر گلی کوچے میں موجود ہیں،ٹیکسلا کو تحصیل کا درجہ میں نے دلوایا، عمران خان کہتا ہے میں وزیر اعظم بنوں گا شہباز شریف کہتا ہے میں بنوں گاوزیر اعظم جو مرضی بنے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت جس مشکلات میں پاکستان گھرا ہوا ہے اسے ان مشکلات سے نکالا جائے،عوام نے ووٹ کی طاقت دیکر مجھے ایوان میں پہنچایا تو تین اصولوں پر کام کرونگا،دین اور ایمان کی سر بلندی کے لئے آواز اٹھاوں گا،حلقہ کے عوام کے حقوق لونگا نہیں بلکہ چھین کر آپ کو دونگا،پاکستان کی بقا ءاور سلامتی کے لئے ایوان میں میری آواز سب سے اونچی گونجے گی،اپنے سیا سی حریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ غلام سرور خان نے ساری زندگی پارٹیاں تبدیل کرنے میں گزاری یا جعلی ڈگریاں حاصل کرنے میں گزاری اور اسمبلی میں سو کر ٹائم پاس کیا،عمران خان نے واہ کینٹ جلسہ میں ایک بھی لفظ سرور خان کی تعریف میں ادا نہیں کیا،سرور خان نے جس لیڈر کو اپنی حمائت کے لئے واہ کینٹ بلایا اس نے سرور خان کا نام تک لینا گوارا نہیں کیا،انھوں نے پی ٹی آئی کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹرز میں جوش و جذبہ اور جنون ہے،وہ تبدیلی چاہتا ہے،تبدیلی صرف وہ لاسکتا ہے جس کا دامن صاف ہو اور دل میں کوئی کھوٹ نہ ہو،جسکا ضمیر اور خمیر اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے صاف ہو،انکا کہنا تھا کہ سرور خان کیا خاک تبدیلی لائے گا جس نے آج تک کسی ایک پارٹی سے وفاداری نہیں نبھائی،انکا کہنا تھا کہ سرور خان میرے ساتھ 85 میں جنرل ضیا کے دور میں ایم پی اے بنا،بے نظیر بھٹو آئیں تو چھلانگ لگا کر اسکے ساتھ ہوگیا،اور بے نظیر بھٹو کو اپنی بہن کہتا رہا،بے نظیر پر مشکل وقت آیا تو یہ شخص چھلانگ لگا کر پرویز مشرف کی وردی کے پیچھے چھپ گیا،پھر ق لیگ میں شامل ہوکر چوہدری شجاعت حسین کے نعرے لگاتا رہا،اس پر مشکل گھڑی آئی تو موصوف عمران خان کے قافلے میں شامل ہوگئے،میں عمران خان کو کہتا ہوں کہ یہ لوگ سیاست کو کوڑا کرکٹ اور سیاست کا لنڈہ بازار ہیں جو ہر کسی کو فٹ آجاتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ سیاسی کوڑا کرکٹ کو ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہئے اسمبلی میں نہیں،مذکورہ حلقہ میں ن لیگ کے امیدواروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو سیاسی حیثیت میں نے دی ،وہ آج ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں انکی سیاسی حیثیت اتنی ہے کہ وہ اپنی یونین کونسل میں ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،انکا کہنا تھا کہ انھوں نے 34 سال نواز شریف کا ساتھ نبھایا،دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر پورے پاکستان میں مسلم لیگ ن کو فعال کیا،اس حلقہ میں ایک ایک اینٹ مسلم لیگ ن کی میں نے رکھی ،انھوں نے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ اس علاقہ میں اگر کوئی مسلم لیگ کا امیدوار ہے تو وہ صرف اور صرف چوہدری نثار ہے

     

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.