تازہ تر ین

ممنوں حسین کو دوبارہ صدر بنا دیا جائے تو کسی کو تنگ نہیں کریں گے: توصیف احمد خان ، عمران خان بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے تو مشکلیںآسان ہو جائیگی: سہیل اشرف ، عوام کی امیدیں پوری نہ ہوئیں تو عمران خان کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو جائے گا: ضمیرآفاقی ، عمران خان پہلے جادوئی شخصیت تھے، اب سیاسی کرشمہ ساز بننا ہو گا: عالم باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار اشرف سہیل نے کہا ہے کہ عمران خان سے بطور وزیراعظم عوام کی توقعات کا گراف بہت اونچا ہے۔ بڑے لیڈر کے طور پر سامنے آئے تو مشکلیں آسان ہو جائینگی۔ نیب کا قانون سخت ہے۔ مگر انصاف نظر آنا چاہیے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ارکان نے پارٹی کو سیکولر رکھا ہوا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے آنیوالے سپیکر کے بیورو کریسی سے اچھے مراسم ہیں۔ اپوزیشن کی میچورٹی حکومت کو مضبوط کرے گی۔ تجزیہ نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ صدر ممنون حسین کو ہالینڈ میں اعزازی ڈگری ملنا تھی۔ مگر نعیم الحق نے ان پر واپس آنے کے لیے دباو¿ ڈالا کہ وہ حلف لیں گے۔ عمران خان عوام کی امیدیں پوری نہ کرسکے۔ تو عمران کا سڑکوں پر چلنا مشکل ہو جائیگا۔ کیپٹن صفدر کا بیمار ہونا موسم کیوجہ سے ہے۔ بلاول بھٹو کو کریڈٹ جاتا ہے کہ احتجاج پارلیمنٹ میں کرنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں اچھی اپوزیشن مل رہی ہے۔ اب عمران خان کا امتحان ہے کہ اپوزیشن کو کیسے ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ عمران خان کو حکومت کرنا بہت مشکل ہوگا۔ تجزیہ نگار عالم باقر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا سب سے بڑا چیلنج اپوزیشن ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے بیل آو¿ٹ پیکج کے بیان آنا انکے منشور کیخلاف ہے۔ عمران خواتین کی جادوئی شخصیت تھے۔ اب سیاسی کرشمہ ساز بننا ہوگا۔ انہیں قرض مل سکتا ہے۔ عمران خان علم نجوم اور روحانیت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لئے ممنون حسین سے حلف لینے پر مجبور تھے۔ عمران اپنی سیاست میں ان علوم پر کاربند رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی جرم کو ختم کرنا ہو تو سزا سخت کر دی جاتی ہے۔ عمران خان گیارہ پلیئر کیسے لگاتے ہیں یہ بہت اہم فیصلہ ہوگا۔ عمران خان کی سیاست میں سپورٹس مین شپ بائیس سال میں نظر نہیں آئی۔ میزبان کالم نگار توصیف احمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے کمزور اپوزیشن آنے کا بیان ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات قوانین بھی جرم کو بڑھاتے ہیں۔ پیپلز پارٹی جمہوری سوچ رکھتی ہے۔ اپوزیشن متحد رہے گی تو نیا صدر بننے کے لیے انکی ورتھ ہوگی۔ 1954ءمیں بھارتی سائنسدان عبدالکلام پاکستان نوکری کے لیے آئے مگر انہیں نوکری نہ دی گئی۔ ممنون حسین کو صدر دوبارہ بنا دیا جائے تو کسی کو تنگ نہیں کریں گے۔ تمام جماعتوں کو ملکر صدر بنانا چاہیے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain