Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سوشل میڈیا پر خریداری شہریوں سے لاکھوں کا فراڈ ،مختلف گروپ متحرک

    By Daily Khabrainاگست 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    social media
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (نادر چوہدری سے)سوشل میڈیا پر لاکھوں روپے کا فراڈ کر نے والے مختلف گروپ متحرک ، خرید و فروخت کی معروف ویب سائٹOLX پر شہری نے گاڑی خریدنے کی مد میں16لاکھ روپے ملزم کے لاہور کے علاقہ صدرمیں واقع ایک بینک میں موجود اکاﺅنٹ میں جمع کروائے ،ثبوت کے طور پرملزم نے TR Systemرولزکے 2لیٹر بھی بھجوائے ،کئی ماہ گزر جانے کے بعد ابتک نہ گاڑی ملی نہ پیسے ، اس طرح کے بے شمار فراڈ سوشل میڈیا پر معمول بنتے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے شہریوں کو لوٹنے کا رجحان روز بروز بڑھتا جارہا ہے اور سائبر کرائم کر نے والے ملزمان مختلف طریقوں سے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ اسی طرح کا واقعہ واہگہ کے رہائشی مقصود ولد نورمحمد کے ساتھ اس وقت پیش آیا جب اس نے سوشل میڈیا پر خرید وفروخت کی معروف ویب سائٹ OLXپر ایک گاڑی دیکھی اورایڈ پر رابطے کیلئے عمران گوپنگ نامی شخص کاوائبر نمبر00815032044490 موجود تھا جس پر مقصود نے رابطہ کیا اورچند روز تک رابطہ ہوتارہاجس کے بعد مقصود اورعمران گوپنگ کے درمیان 29دسمبر 2017کو 15لاکھ روپے میں سودا طے ہوگیا اورعمران گوپنگ نے کہا کہ وہ 45روز کے اندر گاڑی لاہور میں آپ جہاں کہوگے پہنچا ﺅں گا تاہم ایک لاکھ روپے ٹوکن ادا کردیں جس پر شہری مقصود نے اسکے لاہورکے صدر بازار میں واقع دبئی اسلامک بینک جسکابراچ کوڈ 142ہے میں اسکے اکاﺅنٹ نمبر 0303149001میں 9جنوری 2018کوایک لاکھ روپے جمع کروائے جس پر ثبوت کے طور پر عمران گوپنگ نے TR Systemرولزکے 2لیٹر مقصود کو بھیجے ۔ بعد ازاں شہری نے اپنے شناختی کارڈ کی کاپیاں اور گھرکے بجلی کے بل کی کاپیاں عمران گوپنگ کو بھیجیں اوراگلی قسط 5لاکھ روپے کا چیک 19جنوری کو عمران گوپنگ کو بھجوایا جو کہ کیش نہ ہوسکنے کی وجہ سے اسکے اکاﺅنٹ میں24جنوری کو نقد 5لاکھ روپے منتقل کیئے جس کے بعد عمران گوپنگ نے گاڑی کا BLپورٹ کلیئرنس لیٹر بھیجااور بتایا کہ 14فروری کو شپ کراچی پورٹ پرپہنچے گی جس میں شہری کی گاڑی ہے لہذا مزید رقم بھیجیںجس کے بعد شہری مقصود نے 30جنوری کو مزید 4لاکھ روپے عمران گوپنگ کے اکاﺅنٹ میں جمع کروائے اورپھر 6فروری کو دوبارہ 4لاکھ روپے عمران گوپنگ کے اکاﺅنٹ میں جمع کروائے ۔اسی دوران شہری مقصود کے ایک دوست نے بھی اسی طرح کی گاڑی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی جس پر مقصودنے عمران گوپنگ کو کہا کہ میرادوست بھی گاڑی خریدنا چاہتا ہے اوراسے ارجنٹ گاڑی چاہئیے جس پر عمران گوپنگ نے جیل روڈ پرموجود ا پنے ایک دوست سے رابطہ کرکے گاڑی خریدنے کا کہتے ہوئے اسکا موبائل نمبر 0308-5695441 دیاجس پرجب شہری نے رابطہ کیا تو اس نے کہاکہ میرے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے جس پر عمران گوپنگ نے کہا کہ اس گاڑی کا بھی مجھے ٹوکن بھیجو میں ایک اور گاڑی بک کرلیتا ہوں جس پر میں نے اپنے دوست سے بھی ایک لاکھ روپے لے کر عمران گوپنگ کو 12فروری کو بھجوا دیئے اورعمران گوپنگ کو کہا کہ جب میری پہلی گاڑی لاہورپہنچ جائے گی تو پھر میں دوسری گاڑی کی بقایا رقم ادا کروں گا ۔اسکے بعد عمران گوپنگ نے 14فروری کوکہا کہ گاڑی کی کسٹم کلیئرنس میں 2سے3دن لگ جائیں گے لہذا آپ پہلی گاڑی کے بقایا ایک لاکھ روپے بھی جمع کروادیں جس پرشہری مقصود نے 17فروری کوعمران گوپنگ کے اکاﺅنٹ میں مزید ایک لاکھ روپے جمع کروا دیے جس کے بعد عمران گوپنگ کبھی کسٹم کلیئرنہیں ہوا تو کبھی گاڑی پورٹ سے نہیں نکلی بول کے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا اور پھر 10مارچ کوعمران گوپنگ کے وائبر نمبر سے مقصود کو میسج آیا کہ عمران گوپنگ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور وہ آئی سی یومیں ہے ،اگرآپ نے بات کرنی ہے توکسی انگلش بولنے والے کو کہیں کہ وہ بات کرے جس کے بعد اگلے روز جب کال پربات کی گئی تو عمران گوپنگ کے نمبرسے بولنے والے نے کہا کہ آپ کی ایک گاڑی کی رقم ہمیں موصول ہوئی ہے دوسری گاڑی کی بھی مکمل رقم ادا کریں ۔ یہ بات ہونے کے بعد اگلے ایک دو دن نمبرآن رہا اور پھر 15مارچ کو لاہور کے رہائشی مقصود کاعمران گوپنگ سے مکمل طور پر رابطہ ختم ہوگیا اور اس طرح سے سوشل میڈیا پر شہری کوخرید و فروخت کے نام پر 16لاکھ روپے کا چونا لگا دیا ۔ سوشل میڈیا پر لوٹ مار کا یہ کوئی پہلا یا انوکھا واقعہ نہیں بلکہ پاکستان میں اس طرح کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں جس کیلئے متعلقہ اداروں کو اور حکومتی سطح پر عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.