اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزارت داخلہ نے عید الاضحی پر 4 چھٹیوں کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا کچھ نجی ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر خبریں جاری ہوئی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے 21 اگست بروز منگل سے 24 اگست بروز جمعہ تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم وزارت داخلہ نے وضاحت دیتے ہوئے اس خبر کو بے بنیاد اور جعلی قرار دے دیا۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر چار نہیں 3 سرکاری تعطیلات دی گئی ہیں اس حوالے سے وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے، تعطیلات 21 اگست بروز منگل سے 23 اگست بروز جمعرات تک ہوں گی ان سرکاری تعطیلات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا عوام الناس جعلی خبروں پر کان نہ دھریں۔
عید الاضحی پر 4نہیں بلکہ سرکاری کتنی چھٹیاں ہونگی ،بڑا اعلان ہو گیا
