Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب
    • 7 اکتوبر حملے سے پہلے اماراتی وارننگ کا دعویٰ غزہ پر حملے کا جوازاور ایران اسرائیل جنگ،نیتن یاہومشکل میں
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جب نواز شریف بولے، واجپائی صاحب اب تو پاکستان میں بھی الیکشن جیت سکتے ہیں

    By Daily Khabrainاگست 17, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ایڈیٹررپورٹ) آنجہانی سابق بھارتیوزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی متعددکامیابیاں ہیں تاہم ان میں سے ایک مشہورزمانہ دہلی،لاہوربس چلانے کااقدام ہے ،جس کامقصدپاک بھارت تعلقات میں بہتری لانا تھا۔واجپائی 19فروری 1999ءکو اس سروس
    کے افتتاح کے دوران بس میں ہی لاہورگئے جہاں ان کے پاکستانی ہم منصب نوازشریف نے ان کااستقبال کیا۔بھارتی مصنف کنگ شوک ناگ کی کتاب ”اٹل بہاری واجپائی “سے اقتباس کے مطابق 1960ءمیںواجپائی کے گروبھارتی ہجاناسنگھ اوردین دیال نے پاک بھارت متحدریاستوں کانظریہ متعارف کرایاجوایک طرح سے اکھنڈبھارت کے برعکس تھا،جس کی پیروکارانتہاپسندہندوتنظیمیں تھیں۔جب بھارت اورپاکستان ایٹمی طاقتیں بن گئیں توواجپائی نے محسوس کیاکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کیلئے کام کرنے کاوقت آگیاہے۔ان کے پاکستانی ہم منصب نوازشریف کابھی یہی خیال تھاچنانچہ انھوں نے واجپائی کودورہ پاکستان کی دعوت دی،جس پروہ 19فرروی 1999ءکوبس میں واہگہ بارڈرپاکرکے لاہورپہنچ گئے۔ان کے وفد میں صحافی کلدیپ نائر،اداکاردیوآننداورشاعرجاوید اختربھی شامل تھے۔ ان کے سفرکے بعدپاک ،بھارت عوامی بس سروس روزانہ کی بنیادوں پرشروع ہوگئی،جس کے ذریعے ان خاندانوں کوبھی آپس میں ملنے کاموقع ملاجوسرحدکے آرپاررہتے تھے۔واجپائی اورنوازشریف کے درمیان گفت وشنیدکے بعداعلامیہ لاہورجاری ہوا،جس میں دونوں ممالک نے مسئلہ کشمیرسمیت باہمی تنازعات کے پرامن حل اوردوستانہ تجارتی وثقافتی تعلقات کے فروغ کے عزم کااظہارکیا۔انھوں نے نہ صرف میزائلوں کے تجربات سے پہلے ایک دوسرے کواطلاع دینے پراتفاق کیا بلکہ ایٹمی جنگ کے خطرات کم کرنے کیلئے قومی اقدامات کرنے کابھی عزم کیا۔ واجپائی نے اسلحے سے پاک خیالات سے پاکستانی عوام کادل موہ لیا اگرچہ انتہاپسند تنظیموں اورجماعتوں نے ان کے دورے کیخلاف مظاہرے کئے۔واجپائی اپنے دورے کے دوران مینارپاکستان بھی گئے ،ان کاکہناتھابہت سے لوگوں نے انھیں وہاں جانے سے روکاکہ اس طرح وہ پاکستان کی تخلیق پرمہرتصدیق ثبت کریں گے تاہم میں نے اس منطق سے اتفاق نہیں کیاکیونکہ پاکستان کواپنے وجودکی تصدیق کیلئے کسی مہرکی ضرورت نہیں۔واجپائی نے گورنرہاو ¿س میں استقبالیہ کے دوران اپنی مشہورزمانہ نظم ”اب جنگ نہ ہونے دیں گے“ پڑھی۔ انہوں نے شاہی قلعہ کے دورے کے دوران مشترکہ میراث کی نشاندہی کرتے ہوئے شاہ جہاں کی پیدائش اوراکبر دورپرروشنی ڈالی۔پاکستانی حاضرین ،واجپائی کی تقریرسے اس قدرمتاثرہوئے کہ نوازشریف بے اختیاربول اٹھے کہ واجپائی صاحب،اب توپاکستان میں بھی انتخابات جیت سکتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.