Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تہران اجلاس کا بڑا مقصد سعودی عرب کے حالات تھے، معاہدے کے تحت ہم پر بھی سعودیہ کا دفاع لازم ہے: خواجہ آصف
    • لولا دا سلوا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، بولسونارو کو شکست دیدی
    • افغانستان طالبان رجیم کیخلاف حملوں میں شدت 10 سے زائد اہلکار ہلاک
    • فرانس میں احتجاجی تنظیموں کا مہنگائی کیخلاف 5 نومبر کو مکمل ہڑتال کا اعلان
    • KP میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
    • اسحاق ڈار سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی ملاقات
    • فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب گوادر میں معمولات زندگی رواں دواں
    • کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف یوم سیاہ آج منایا جائیگا
    • کویت :نائب وزیر اعظم کے قتل کی سازش پر ایران سے وابستہ 3 افراد کو سزائے موت
    • پٹرول 1.54 روپے ڈیزل 2.16 روپے مہنگا
    • نیتن یاہو الیکشن سے قبل ایران پر حملے کیلئے بے چین’ ٹرمپ کا انکار
    • علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع
    • مریم نواز کی 53 ویںسالگرہ کل منائی جائیگی
    • تہران: چار ملکی اجلاس میں فیلڈمارشل سیدعاصم منیر ،محسن رضائی ،خالد بن سلمان ،ابراہیم قالن کا گروپ فوٹو۔
    • چودھری حنیف جٹ مخلص’ عوامی رہنما’ کمی محسوس کی جائیگی:وزیراعظم
    • مصر کی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف فوجی مدد فراہم کرنیکی منظوری دیدی
    • الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
    • افغان طالبان کے الزامات بے بنیاد دفاع کا حق رکھتے ہیں پاکستان
    • چیچہ وطنی:وزیراعظم شہبازشریف مرحوم ایم این اے چودھری محمد منیر اظہر کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • این سی سی آئی اے کا گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپہ’ 59 ملزم گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مسلز بنانے ،ورزش کے عادی لوگوں کیلئے انڈوں کی سفیدی کا پُر اسرار راز

    By Daily Khabrainاگست 25, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (ویب ڈیسک)انڈے تو لگ بھگ سب کو ہی پسند ہوتے ہیں تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ صرف اس کی سفیدی بھی کتنی فائدہ مند ہے؟یہ ایسے افراد کو بہت زیادہ پسند ہوتی ہے جو مسلز بنانے اور ورزش کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔درحقیقت انڈے کی سفیدی کسی سپرفوڈ سے کم نہیں، جس کے متعدد فوائد ہیں، ویسے تو زردی بھی فائدہ مند ہے، تاہم اگر پسند نہیں تو صرف سفیدی سے بھی متعدد فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔یہاں ایسے ہی چند فوائد درج ذیل ہیں جو بتاتے ہیں کہ انڈوں کی سفیدی کا استعمال معمول کیوں بنانا چاہئے۔
    دماغی افعال بہتر کرے
    انڈوں کی سفیدی میں ایک جز کولین پایا جاتا ہے جو کہ اعصابی سگنل کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ اعصابی نظام کے افعال کے لیے بھی مددگار ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈہ 6 ماہ تک کھلایا جائے تو ان کے دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔
    مسلز بڑھائے
    انڈوں کی سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے اور اسی لیے مسلز بنانے کے لیے بہترین ہے۔ ورزش یا ورک آﺅٹ کے ساتھ انہیں کھانا عادت بنانا مسلز کو تیزی سے بنانے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ تھکاوٹ دور کرکے جسمانی دفاعی نظام کو بھی بہتر کرتی ہے۔
    موٹاپے سے نجات
    چونکہ یہ سفیدی غذائیت کے لحاظ سے بہترین ہے، اسی لیے موٹاپے سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ یہ موٹاپے کے شکار افراد کے لیے اچھا آپشن ہے اور اس میں چربی اور کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتی ہے۔
    ہڈیاں مضبوط کرے
    انڈوں کی سفیدی میں کیلشیئم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی چیز اسے ہڈیوں کی صحت کے لیے بہترین بناتی ہے۔ اسے کھانا عادت بنالینا ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ہڈیوں کے بھربھرے پن اور فریکچر کے خطرے کو کم کرتا ہے، اسی طرح یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔
    بلڈ پریشر صحت مند سطح میں رکھنے میں مددگار
    انڈے کی سفیدی میں موجود پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے اور اسے صحت مند سطح پر رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ پوٹاشیم ایسا جز ہے جو دل اور ہڈیوں کی صحت کے ساتھ ان کے افعال میں مدد دیتا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.