نیویارک (اے پی پی) ستمبر (اے پی پی) سربیا شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور ارجنٹائن کے نامور ٹینس سٹار جان مارٹن ڈیل پوٹرو اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال سیمی فائنل میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر میچ سے دستبردار ہوگئے، جاپان کے کئی نیشیکوری بھی سیمی فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ کی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری میگا ایونٹ میں ہفتہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی، انہوں نے سپین کے رافیل نڈال کے خلاف پہلے سیٹ میں 7-6(7-3) سے اور دوسرے سیٹ میں 6-2 سے کامیابی حاصل کی تھی کے رافیل نڈال فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے۔ رافیل نڈال گھٹنے کی انجری کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے اور ارجنٹائن کے جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ د و سر ے سیمی فائنل میچ میں سربیا شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کے کئی نیشیکوری کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 ، 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

