Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے
    • پانی خطے کی لائف لائن، بطور ہتھیار استعمال نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم
    • مشتاق احمد کا قومی ٹیم کے فیصلوں پر اعتراض
    • عمران خان کی اہلخانہ سے ملاقاتیں اور بیٹوں سے فون پر گفتگو کروائی جائے: اسلام آباد ہائی کورٹ
    • بین اسٹوکس کی بگ بیش میں واپسی، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کریں گے
    • امریکی پابندیوں کے باوجود غیر ملکی کرنسی وافر مقدار میں موجود، ایران کا دعویٰ
    • باسط علی نے مائیک ہیسن کی ریڈ بال کوچ تقرری کو مذاق قرار دے دیا۔
    • ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا
    • مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا
    • راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب
    • راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی
    • عالمی عدالت کا بھارت کو حکم، سندھ طاس معاہدے پر عمل کریں
    • ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ،بولنگ کوچ سمیت7 کھلاڑی ریلیز
    • خان ہو اور خان کو سپورٹ نہیں کرے یہ ہو نہیں سکتا، یونس خان
    • سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم سے فارغ
    • لیونل میسی ، ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ٹیسٹ کوچ سر فراز، عمر گل فارغ
    • لارڈز: تاریخی میدان میں محمد عباس کا نام امر
    • روایت معافی زندہ،سہیل سمیر شرمندہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کچھ غلطیاں جو چکن بنانے میں جان لیوا ہوسکتی ہیں ،جانیئے

    By Daily Khabrainستمبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک )چکن کے گوشت کے بارے میں یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاکستان میں اسے سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے مگر کیا آپ اسے پکانے سے پہلے ایسی غلطیاں تو نہیں کرتے، جو فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں؟جی ہاں کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو دیگر کے مقابلے میں فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتی ہیں اور بچاو¿ کے لیے اصل چیز ان کی تیاری ہے خصوصاً چکن کے معاملے میں۔انڈے، کچا دودھ، سبز پتوں والی سبزیاں اور چکن ایسی غذائیں ہیں جن میں بیکٹریا کی نشوونما کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگرچہ یہ کھانے کے لیے محفوظ ہوتی ہیں مگر چکن کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔چکن کے گوشت میں اکثر سالمونیلا نامی بیکٹریا پایا جاتا ہے جو انتڑیوں کی سوزش اور فوڈ پوائزننگ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر بزرگوں، حاملہ خواتین اور بچوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔چکن کو فریج سے باہر کافی دیر کے لیے چھوڑ دینا کمرے کے درجہ حرارت میں چکن کے گوشت میں صحت کے لیے نقصان دہ بیکٹریا کی افزائش کا امکان بڑھتا ہے اور فوڈ پوائزننگ کا شکار بناسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ گھر لاتے ہی گوشت کو فریج میں رکھ دیں اور جب پکانا ہو اسی وقت نکالیں۔
    درست طریقے سے محفوظ نہ کرنا
    کیا آپ کو لگتا ہے کہ چکن فریج کے شیلف میں رکھنا ٹھیک ہے؟ اگر ہاں تو اس سوچ کو بدلیں، اس گوشت سے پانی خارج ہوکر فریج کے دیگر حصوں تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں فریج میں موجود دیگر اشیائ بھی بیکٹریا سے آلودہ ہوسکتی ہیں۔ چکن کو کسی پلیٹ یا برتن میں رکھیں اور پھر کور کرکے فریج کے نچلے شیلف میں اسٹور کریں۔

    پکانے سے پہلے چکن کو دھونا
    یہ بہت عام ہے کہ چکن کے کچے گوشت کو دھو کر پکایا جاتا ہے، مگر ایسا کرنے سے چکن میں موجود بیکٹریا پورے کچن میں پھیل جاتا ہے، تو گوشت دھونے کی بجائے اسے براہ راست میں برتن یا سلو ککر میں ڈال کر پکائیں۔

    میری نیٹ کرتے ہوئے خیال نہ رکھنا
    چکن کو لذیذ بنانے کے لیے میری نیٹ کرنا ضروری ہوتا ہے مگر اسے کچن کا?نٹر پر چھوڑ دینا ضرور خطرناک بنا سکتا ہے کیونکہ بیکٹریا اس وقت تیزی سے نشوونما پاتے ہیں جب گوشت گرم ہوتا ہے۔ تو پلاسٹک بیگ (یا کسی بند برتن) میں چکن کو فریج میں میری نیٹ کریں۔

    کچے گوشت کو لگنے والی اشیائ کا استعمال
    اگر چکن کو بناتے ہوئے اسے کوئی چیز جیسے چمچ یا کچھ بھی چھو گیا ہے تو وہ بھی فوڈ پوائزننگ کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ اس لیے جو بھی چیز گوشت کو چھوئیں اسے اچھی طرح دھو کر ہی استعمال کریں۔

    ہاتھ دھونا
    جیسے اشیائ کو دھونا ضروری ہے تو اسی طرح چکن کے گوشت کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو بھی اچھی طرح دھوئیں۔

    تیز آنچ میں پکانا
    چکن میں کیمپائلو بیکٹر (Campylobacter) نامی بیکٹریا بھی پایا جاتا ہے جبکہ سالمونیلا ایسے جراثیم ہیں جو پکانے کے دوران بھی بچ سکتے ہیں۔ اس لیے یہ بھی ضروری ہے کہ چکن کو تیز آنچ میں پکایا جائے تاکہ نقصان دہ بیکٹریا کے خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے، کیونکہ ان کی معمولی مقدار بھی بیمار کرنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، کراچی کے ہسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.