Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب آپریشن تیزی سے مکمل
    • جوبلی لائف انشورنس اور اولاڈوک کے درمیان اہم شراکت کا آغاز
    • اٹک، نویں جماعت کی طالبہ نے امتحان میں ناکامی پرزہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
    • ڈی ایچ او راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کا انسداد ڈینگی اقدامات جاری
    • راولپنڈی ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز
    • مقدمہ قتل میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد،سماعت 3اکتوبر تک ملتوی
    • مشہور سدرہ عرب قتل کیس ، نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ
    • چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنیوالا شخص گرفتار
    • راولپنڈی، 3 منشیات سپلائر گرفتار 4 کلو سے زائد چرس برآمد
    • ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک
    • ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 5 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • شہری پانی کوترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا
    • امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، بھارتی اسٹاک مارکیٹ 6 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
    • ارکان اسمبلی کاریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میںدفعہ370 اور 35 اے شامل کرنے کا مطالبہ
    • اسلام آباد میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول آپریشنز میں تیزی
    • صدر بیرونی علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت
    • راولپنڈی،غیر قانونی کال سینٹر کیخلاف کارروائی،61افراد گرفتار
    • چینی ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے پاکستانی زرعی پیداوار میں اضافہ
    • 9مئی کے مقدمات میں گرفتاریاسمین راشدکی کشیدہ کاری نے سب کو حیران کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی

    By Daily Khabrainستمبر 16, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ پاکستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی۔ دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا لیکن 41 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 24 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم کے درمیان 52 رنز کی شراکت ہوئی اور 93 کے اسکور پر بابر اعظم احسان خان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔امام الحق نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی اور 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا لیکن شعیب ملک نے چوکا لگا کر ووننگ اسٹروک کھیلا۔قبل ازیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہانگ کانگ کے کپتان انوشمان رتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ہانگ کانگ کی پہلی وکٹ 17 کے مجموعی اسکور پر گری جب نزاکت خان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور پھر اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔پاکستان کے اچھے بالنگ اٹیک کے سامنے ہانگ کانگ کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 116 رنز ہی بنا سکی۔ اعزاز خان 27 اور کنچت شاہ 26 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے 3 جب کہ شاداب خان اور حسن علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک وکٹ فہیم اشرف کے حصے میں آئی جب کہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے تاہم مخالف ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ فائنل تک پہنچنے کے لیے 6 میں سے 5 میچز لازمی جیتنا ہوں گے، ٹورنامنٹ بہت اہم ہے کچھ نہیں کہہ سکتے کون جیتے گا تاہم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی ٹیم نے ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا، یہ ان کے لیے بڑا ایونٹ ہے، آج 4 فاسٹ بالرز اور  ایک اسپنر کے ساتھ کھیلیں گے۔ہانگ کانگ کے خلاف قومی ٹیم فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔ہانگ کانگ کی ٹیم کپتان انوشمان رتھ، بابر حیات، نزاکت خان، تنویر افضل، اعزاز خان، کرسٹوفر کارٹر، ندیم احمد، اسکوٹ مکینی، احسن خان، احسان نواز اور کنچٹ شاہ پر مشتمل ہے۔دبئی کا موسم شدید گرم ہے اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      غزہ جنگ کے خلاف احتجاج، آئرلینڈ کے پبز نے اسرائیل کا میچ دکھانے سے انکار کردیا

      AEW اسٹار PAC، سابقWWE ریسلر نیول 40 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

      بھارت بارش کے باعث افغانستان سے میچ منسوخ ہونے پر ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

      تازہ ترین

      صدر زرداری کی سیاحت میں اے آئی کے اخلاقی استعمال کی ضرورت پر زور

      پنجاب بھر میں ہائی بیم لائٹس کے خلاف موٹروے پولیس کا کریک ڈاؤن

      فلسطین کا مسئلہ خودمختاری اور انسانی ضمیر کے لیے ایک بڑا امتحان ہے

      مارک زکربرگ کو ایک ہی دن میں تقریباً 9 ارب ڈالر کا نقصان

      اسرائیل سے متعلق عالمی سروے کے حیران کن اعدادوشمار، 98.75 فیصد منفی رائے رپورٹ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.