تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب اور دبئی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب اور دبئی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے سعودی حکام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی اور انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔سعودی عرب کے دورے کے بعد وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچے تو ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد شاہی محل میں عمران خان کی یو اے ای کے ولی عہد سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی تھے۔ملاقات میں یواے ای کے ڈپٹی وزیراعظم شیخ سیف بن زاید النہیان و دیگر بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain