دبئی(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلادیش کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لٹن داس اور مہدی حسن مرزا نے اننگز کا آغاز کیا۔بنگلا دیشی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 120 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور مہدی حسن مرزا 32 رنز بنا کر کیدار جادھو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں مسلسل دوسری مرتبہ ایشیا کپ فائنل میں مدمقابل ہیں، 2016 کے فائنل میں بھارت نے باآسانی بنگال ٹائیگرز کو شکست دی تھی۔بنگلادیش کی ٹیم لٹن داس، سومیا سرکار، محمد مٹھن، مشفق الرحیم، عمر القیس، محمد اللہ، مہدی حسن، کپتان مشرفی مرتضیٰ، نظم الاسلام، روبیل حسین اور مستفیض الرحمان پر مشتمل ہے۔
