Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • لوگوں نے تشدد کا راستہ ترک کر کے ووٹ کی طاقت کا راستہ اپنایا:چیف الیکشن کمیشن آزاد کشمیر
    • آزاد کشمیر میں دھاندلی وفاقی حکومت کی اُلٹی گنتی شروع: شرجیل میمن
    • پیپلز پارٹی نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیسا تھ ملکر مظفر آباد میں ہنگا مہ کردیا،رانا ثنا اللہ
    • آزاد کشمیر انتخابات:34‌شکایات درج الیکشن کمیٹی نے کاروائی نہیں کی:شریں رحمان
    • آزاد کشمیر میں ہماری فتح مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی: عطا تارڑ
    • انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!
    • نوجوان پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، کاکروچ نہیں: احسن اقبال
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘دوستی کی کوئی سرحد نہیں’، پاک بھارت کرکٹ مداحوں نے ثابت کردیا

    By Daily Khabrainستمبر 28, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دُبئی (ویب ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے دو کرکٹ مداحوں کی دوستی نے یہ ثابت کردیا کہ کرکٹ اور محبت کی کوئی سرحد نہیں ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شکاگو میں مقیم پاکستانی محمد بشیر کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور وہ قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر ٹورنامنٹ میں ضرور شرکت کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں بشیر چاچا کہہ کر پکارتے ہیں۔اسی طرح سدھیر کمار نامی ایک بھارتی شہری بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں اور اپنی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ہر میچ میں شرکت کرتے ہیں جنہیں اسپانسر سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کرتے ہیں۔بشیر چاچا اور سدھیر کمار کی دوستی 2011 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد یہ دونوں اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرتے ہوئے اچھے دوست بن گئے۔رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ کے دوران بشیر چاچا نے دبئی پہنچنے سے پہلے سدھیر کمار کو فون کیا جنہوں نے بوجھل دل سے بتایا کہ اس بار وہ ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ سچن ٹنڈولکر لندن نہیں پہنچ سکے ہیں۔ایسے میں بشیر چاچا نے بڑا پن دکھاتے ہوئے انہیں دبئی آنے کی پیشکش کردی اور ان کے اخراجات اٹھانے کے حوالے سے بھی بے فکر کردیا۔اب دونوں ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے دوران دبئی کے اُسی ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی موجود ہے اور ایک ہی کمرے کو شیئر کر رہے ہیں۔بشیر چاچا کا کہنا ہے کہ میں نے سدھیر کو بلاتے ہوئے کہا کہ ’پیسہ آتا جاتا رہے گا، یہ سچی محبت ہے، تم صرف آجاﺅ باقی سب ہوجائے گا‘۔بشیر چاچا کہتے ہیں کہ ’میں بہت امیر نہیں ہوں لیکن میرا دل سمندر جیسا ہے، اگر میں مدد کرتا ہوں تو اللہ میری مدد کرے گا‘۔دوسری جانب سدھیر کمار کا کہنا ہے، ’میں اور بشیر ہمیشہ میچ کے دوران ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے ہیں لیکن آخر میں کرکٹ دو قوموں کو آپس میں جوڑ دیتی ہے، مجھے دبئی بلا کر بشیر نے ثابت کردیا کہ دوستی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘۔بشیر چاچا اب بھی دبئی میں موجود ہیں۔ انہوں نے ہوٹل میں بھارتی کرکٹ کپتان روہت شرما اور بھارتی کیپر ایم ایس دھونی کے ساتھ بھی تصاویر بنوائیں جس پر بھارتی کرکٹرز نے انہیں قابل ستائش قرار دیا۔ بشیر چاچا کو پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے کا دکھ تو ہے لیکن وہ پُر اُ مید ہیں کہ اگلی دفعہ پاکستان ضرور اچھا پرفارم کرے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلی، مائیک اسمتھ بیٹنگ کوچ بننے کے قریب!

      آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی

      پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.