تازہ تر ین

280کھرب کے قرضوں کا آڈٹ ہو گا بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے کا پروگرام

اسلام آباد( آن لائن‘آئی این پی) وفاقی وزےر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابےنہ نے فےصلہ کےاکہ گزشتہ 10سالوں مےں 28ہزار ارب روپے بےرونی قرضے کی تحقےقات کےلئے پارلےمانی کمےٹی بنائی جائےگی ۔ جس مےں اپوزےشن کو مساوی نمائندگی ملے گی ۔ پارلےمانی کمےٹی کو ےہ اختےار حاصل ہوگا کہ وہ ان قرضوں کے غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کرےں اور ان چہروں کو بے نقاب کےا جائے تاکہ قوم قرضوں سے ملک کر جھکڑنے والوں کا چہرہ جان سکے۔ پارلےمانی کمےٹی کو اختےار ہوگا کہ وہ قرضوں کے غلط استعمال کرنے والے سابق حکمرانوں کے خلاف مقدمات دائر کرسکےں۔ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دس سال میں لیے قرضوں کا آڈٹ اورسیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 10 سال کے دوران معاشی حالت پر بھی کمیشن بننا چاہیے،پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے، ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، میاںمحمد سومر و چیئرمین نجکاری کمیشن اور عون عباس کو ایم ڈی بیت المال تعینات کر دیا گیا ہے،،ایف بی آر میں اصلاحات کو سامنے لایا جائے گاوفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنا ہاو¿سنگ اسکیم کی منظوری دی گئی,اسلام آباد ایئرپورٹ منصوبے کا جامع آڈٹ کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے قرضہ کتنا لیا جائے گا، اس بارے میں اسد عمر سے بات نہیں ہوئی، مخالفین ہمیں ٹاک شو میں آ کر بتاتے ہیں کہ کرنا کیا ہے، اگر ان کی پوزیشن بہتر ہوتی آج یہ حالات نہ ہوتے، اپوزیشن شورمچانے کے بجائے الزامات کا جواب دے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ اسکیم مکمل طور پر محفوظ اسکیم ہے، غریب عوام کو ریلیف دینے کےلئے ہیلتھ کارڈ اسکیم کا اجراءکیا جا رہا ہے، رواں سال کے آخر تک غیر قانونی موبائل فون پاکستان میں کام نہیں کر سکیں گے، سگریٹ مافیا کے خلاف بڑے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہباز شریف کے ایوان میں آنے سے پارلیمنٹ کو ان سے سوال کرنے کا موقع ملے گا،ایئر مارشل ارشد خان ایک پروفیشنل آدمی ہیں انہیں پی آئی اے کے معاملات کو سنبھالنے کا کہا گیا ہے،ہم نے ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس پر ہماری تمام 100دنوں کی کارکردگی پتا چل جائے گی۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے روز مرہ معاملات کےلئے بھی قرض کے محتاج ہیں، ہم پاکستان میں اپنا گھر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکوﺅں سے پیسہ نکلے، 17تاریخ کو سپیکر صاحب نے اجلاس طلب کیا ہے، اپوزیشن کو اپنے الزامات پر میڈیا کے سامنے کھڑے ہو کر جواب دینا چاہیے تھا، مخالفین ہمیں ٹاک شو میں آ کر بتاتے ہیں کہ کرنا کیا ہے، اگر ان کی پوزیشن بہتر ہوتی آج یہ حالات نہ ہوتے، پاکستان کی معاشی حالت پر بھی پارلیمانی کمیٹی بھی بننی چاہیے تاکہ گزشتہ دس سال جتنے قرضے لیے گئے ان کی تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ داروں کو سزا ملے۔، اپوزیشن کو ہمارے اس ریزوسیشن کی حمایت کرنی چاہیے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہاﺅسنگ اسکیم کے طریقہ کار وضع کیا گیا، امریکہ میں 75فیصد گھر قرض لے کر بنائے گئے، اسکیم کےلئے جاری فارم 250روپے کا ہو گا، ہم نے بہت سی زمینیں جن پر قبضہ تھا انہیں واگزار کرایا ہے، اپنا گھر اتھارٹی 2ماہ میں اپنا کام شروع کر دے گی، ہاﺅسنگ کے ساتھ انڈسٹریز پر بھی کام کیا جائے گا، ہاﺅسنگ اسکیم ایک بہترین شفاف اسکیم ہے، ایئرمارشل ارشد خان کو پی آئی اے کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے، ایئر مارشل ارشد خان ایک پروفیشنل آدمی ہے، پی آئی اے قرضوں میں ڈوبی جا رہی ہے، پی جس میں غریبوں کو آسان اقساط پر گھر فراہم کیے جائیں گے۔ پی آئی اے کے سی ای او کےلئے ایک پراسیس ترتیب دیا جائے گا، ایئرمارشل کو پی آئی اے کے معاملات کو سنبھالنے کا کہا گیا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ کا منصوبہ پر 100ارب سے زیادہ پیسہ خرچ ہوگیا، وزیراعظم نے اس منصوبے کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے،کابینہ نے نیب چیئرمین کو بھی ہائی پروفائل کیسز کو دیکھنے کےلئے ڈائریکٹ کرنے کا کہا ہے، کابینہ نے اس معاملات پر نیب کو تحقیقات تیز کرنے کا کہا ہے، 3ہزار افراد ای سی ایل پر ہیں، شہریارآفریدی نے قبضہ مافیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وزیراعظم نے ای سی ایل میں شامل افراد کےلئے شہریارآفریدی کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، ان میں کوئی بے گناہ تو ملوث نہیں، ای سی ایل میں شامل بے قصوروں کا نام ہٹایا جائے، ہمارے ملک کا خسارہ 10ملین ڈالر پر ہے، گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے معاشی صورتحال بدترہیں غریب آدمی کو علاج کےلئے ہیلتھ کارڈ جاری کئے ہیں، چائنہ کے ساتھ ہمارے سی پیک کا رشتہ بہت اہم ہے، اس رشتے کو مزید مظبوط کرنے کیلئےو زیر اعظم اعمران خان جلد چین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں قرضوں کے حوالے سے پوچھا اتنا قرضہ کیسے اور کہاں خرچ ہوا، سگریٹ مافیا، پینٹ بنانے والوں کے خلف ٹیکس ادا نہ کرنے پر بڑے کریک ڈاﺅن کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں سال کے آخر تک غیر قانونی موبائل فون پاکستان میں کام نہیں کر سکیں گے، چین کی سرمایہ کاری بڑھے، سی پیک سے ہمارے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو 406ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے، پی آئی اے 2ارب روپے ماہانہ خسارہ کر رہی ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ کتنا لیا جائے گا، اس بارے میں اسد عمر سے بات نہیں ہوئی، عون عباس کو ایم ڈی بیت المال جبکہ میاں محمد سومرو کو نجکاری کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے، سٹیل ملز ملازمین کی ماہ اگست کی تنخواہ کی منظوری دی ہے، ہیلتھ کارڈ سکیم کا اجراءکیا جا رہا ہے، یکساں تعلیمی نظام وفاق مدارس نے بھی بات کی تھی، تعلیمی اصلاحات کےلئے شفقت محمود کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اس پر کمیٹی کام کر رہی ہے، ہم نے 100دن پر ایک ویب سائٹ بنائی ہوئی ہے، ویب سائیٹ پر ہماری تمام 100دنوں کی کارکردگی پتا چل جائے گی، ہم پرائیویٹ اسکولز اداروں پر ہم فیس پر بات کر رہے ہیں، دو کمروں کا گھر 5سے 7لاکھ روپے میں تعمیر ہو جائے گا، اپنا گھر اتھارٹی بینکوں کے ساتھ معاملات طے کرے گی، پارلیمنٹ کے فورم پر شہباز شریف سے پوچھا جائے گا کہ انہوں نےکہاں کہاں کرپشن کی ہے۔نواز شریف کی طرف سے ای سی ایل سے نام نکالنے کے حوالے سے کوئی درخواست کابینہ کو موصول نہیں ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے نئے قانون وسل بلور پر آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورت حال کی بہتری کے اقدامات اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کی حکمت عملی پر کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain