Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 جولائی تک توسیع
    • 2.7 ارب ڈالر کی ڈیل، معروف پیزا چین 68 سال بعدفروخت
    • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم
    • تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی
    • بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح
    • رشمیکا مندانا نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا
    • ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے
    • میں نے ایک ماہ قبل سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی،” اطالوی وزیراعظم
    • اپنی ہر جھری پر فخر ہے، ہر ایک میری زندگی کی کہانی سناتی ہے۔” — کیٹ ونسلیٹ
    • آسٹریلیا نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی
    • پنجاب میں ریسٹورنٹس پر کارڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
    • ٹرمپ محفوظ، وائٹ ہاؤس پر ڈرون اور اسنائپر حملے کی سازش ناکام، 5 منصوبہ ساز گرفتار
    • سعودی عرب میں پاکستانی لائسنس قبول کیے جانے کا امکان
    • کیا یہ واقعی عوام دوست بجٹ ہے یا صرف اعداد و شمار کا کھیل؟
    • امریکا ایران معاہدہ ، روسی حکومت اور میڈیا نے پاکستان کو عالمی امن کا ضامن قرار دے دیا
    • کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن
    • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
    • 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع
    • ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران نے تاریخی ڈیل کیسے کی؟
    • بکریوں کی انسانوں کے حوالے سے حیرت انگیز صلاحیت کا انکشاف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کپتانی میں کوئی دلچسپی نہیں :اسد شفیق

    By Daily Khabrainاکتوبر 14, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (سی پی پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے بارے میں نہیں سوچ رہا اور سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں عمدہ کپتانی کر رہے ہیں ، فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے،پاکستان کے لئے 62 ٹیسٹ میچوں میں 39.38کی اوسط سے 3889رنز اسکور کرنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز اسد شفیق نے ایک انٹرویومیں کہاکہ فی الحال طویل دورانئے کی کرکٹ میں قیادت کے حوالے سے ان کی کوئی دل چسپی نہیں ہے۔اسد شفیق نے کہا کہ ان کے خیال میں سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں بہتر انداز میں قیادت کر رہے ہیں۔قیادت کے حوالے سے خبروں پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب وقت آئے گا تو اس بارے میں سوچوں گا، ابھی اپنے کھیل پر توجہ مرکوز ہے۔انہوںنے کہاکہ پہلی اننگز میں سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے ، دوسری اننگز میں ٹیم مینجمنٹ کی ہدایت کے مطابق بیٹنگ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کا ڈرا بجا طور پر آسڑیلیا کی جیت کے مترادف ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ابوظہبی میں ہم پر کسی قسم کا کوئی دبا ﺅہو گا، ہم فیورٹ کی حیثیت سے ہی میدان میں اتریں گے۔آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون کے سوال پر قومی ٹیم کے بلے باز نے کہاک کہ ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو سے زائد وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اسد شفیق نے کہا کہ دبئی ٹیسٹ کی دونوں اننگز کے دوران آف اسپنر نے بڑی نپی تلی بولنگ کی اور انھیں اس کے لئے سراہا جانا چاہیے۔ون ڈے ٹیم میں واپسی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے لئے 60 بین الاقوامی میچز کھیلنے والے اسد شفیق نے کہا کہ وہ پاکستان کے لئے ہر فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں البتہ ٹیم بنانا سلیکٹرز کا کام ہے، وہ جب جہاں موقع دیں گے، میں تیار ہوں۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    لوکا زیدان، فٹبال لیجنڈ زین الدین زیدان کے نقشِ قدم پر

    میسی ورلڈ کپ کے مشترکہ ٹاپ گول اسکورر بن گئ

    ہیملٹن کی فراری کے ساتھ پہلی فتح، اسپینش گراں پری جیت لی

    تازہ ترین

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اچھی خبر آئے گی: وزیرپیٹرولیم

    تحریک انصاف حکومت سے مذاکرات پر تیار ہوگئی

    بلوچستان بجٹ 2026-27: تعلیم، صحت اور امن وامان ترجیح

    سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

    16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف، رواں ہفتے سے اجرا شروع

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.