ایمسٹرڈیم(ویب ڈیسک)انسان نے خلاءکا سفر تو بہت کر لیا، تو اب خلاءمیں بچہ پیدا کرنے کے متعلق کیا خیال ہے؟ جی جناب، خلائی سفر کی تاریخ میں پہلی بار ایک حاملہ خاتون کو خلا میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو زمین سے بہت دور جا کر ایک خلائی سٹیشن پربچے کو جنم دے گی۔میل آن لائن کے مطابق اس خلائی مشن میں حاملہ خاتون کے ساتھ میڈیکل عملہ بھی جائے گا تاکہ خلائی سٹیشن پر بچے کی بخیروعافیت پیدائش کو ممکن بنایاجاسکے۔ یہ انوکھا منصوبہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خلائی کمپنی ”سپیس لائف اوریجن“ کا ہے، جس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2024ئ میں پہلی خلائی پیدائش کے لئے مشن روانہ کردیا جائے گا۔ اس مشن کے لئے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ ابھی سے شروع کردیا گیا ہے تاکہ منتخب شدہ خاتون کی تربیت کا آغاز کیا جا سکے۔