نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں خواتین تو انتہائی غیرمحفوظ تھیں ہی، جنہیں بھرے بازاروں اور چلتی بسوں میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا جاتا ہے، لیکن اب وہاں کتے بھی ہوس پرستوں کی زد سے نہیں بچ پا رہے اور گزشتہ روز ممبئی میں کچھ اوباشوں نے ایک کتے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔ دی مرر کے مطابق یہ غیرانسانی فعل ممبئی کے علاقے چیکووادی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے کتے کی ٹانگیں باندھ کر پہلے اس کا جنسی عضو کاٹا اور پھر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔رپورٹ کے مطابق زیادتی کے بعد ملزمان کتے کو میلوانی چرچ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے جو اپنے ہی خون سے تربتر درد کے مارے سسک رہا تھا۔ راہگیروں نے کتے کو اس حالت میں دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے اسے جانوروں کی غیرسرکاری تنظیم ’اینیملز میٹر ٹو می‘ (Animals Matter to Me)کے حوالے کر دیا اور اب تنظیم کے کلینک میں اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ کتے کا علاج کرنے والی ڈاکٹر انکیتا پاٹھک کا کہنا ہے کہ ”کتا اب بھی انتہائی خوف کی حالت میں ہے، جب بھی اسے کوئی ہاتھ لگانے کی کوشش کرتا ہے تو کتا خوف کے باعث چیخنے لگتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق تاحال کتے کے ساتھ یہ سلوک کرنے والے بدطینت افراد کا سراغ نہیں مل سکا۔