Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • خیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کیلئے ای وی بائیکس سکیم متعارف کرانے کا فیص
    • پمز سانحہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 8 افسران معطل وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم
    • امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا
    • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ ڈی ایس پی سمیت 6 پولیس اہلکار زخمی
    • جعلی لائسنس تنازع: وفاقی حکومت نے 50 پائلٹس کے لائسنس منسوخ، 33 کے لائسنس معطل کردیئے
    • جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘
    • پاکستان کا نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان
    • عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد
    • محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، لاہور، راولپنڈی، مری، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں 5 ستمبر تک بارش کا امکان
    • نیپال اور چین میں سیلاب، 600 سے زائد افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع
    • شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی، شہری پریشان
    • ومبلے اسٹیڈیم کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی 100 سے زائد فائر فائٹرز کی کارروائی جاری
    • مناب اسکول حملہ کبھی نہیں بھولیں گے نہ معاف کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ
    • پی سی بی کی اسکائی اسپورٹس کے خلاف شکایت پر عثمان خواجہ کا طنزیہ ردعمل، ’’یہ ضرور کوئی مذاق ہوگا‘‘
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، اسمبلی سے 30 ووٹ حاصل کیے
    • پیٹ کمنز کا عمران خان کی صحت اور اہلِ خانہ سے ملاقات پر اظہارِ تشویش
    • لارڈز ٹیسٹ: امام الحق بائیں پنڈلی کی انجری کا شکار
    • پاکستان، کویت میں دفاعی معاہدہ طے، فوجی تعلقات مضبوط بنانے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، انضمام الحق

    By Daily Khabrainدسمبر 8, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں بلکہ تمام کھلاڑٰی ہیں جب کہ سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ورنہ اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔لاہور میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تینوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے لیکن اپنی غلطیوں سے ہارے، صرف اکیلا کپتان اس ناکامی کا قصور وار نہیں، سب بہت برا کھیلے، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا کہ کس کا ٹیم میں کیا رول ہے، بصورت دیگر پھر تبدیلیاں ہوں، سیریز میں 3 بار بیٹنگ ناکام ہوئی، چوتھی اننگز میں ہم پریشر ہینڈل نہیں کرپارہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ جس ٹیم کے ٹیل اینڈرز اسکور نہیں کرتے اس کی کامیابی کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں، ہمیں بھی اس خامی کو دور کرنے پر توجہ دینا ہوگی، ہماری بیٹنگ لائن میں اسٹرائیک کا بھی ایشو ہے، امام الحق کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام کو میرے ساتھ جڑا جاتا ہے اس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے، یہ درست ہے کہ اس نے اس سیریز میں زیادہ رنز نہیں کئے لیکن پورے سال میں اس کی کارکردگی بہت عمدہ رہی، وہ باصلاحیت بلے باز ہے، اس لئے اس کو فارم میں آنے کا مزید موقع دے رہے ہیں۔ اگروہ اس سیریز میں رنز نہیں کرے گا تو وہ بھی باہر ہوسکتا ہے۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بیک ٹو بیک سیریز سے مجھے کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ ہے، شاداب اور فخر کو انجری کے خدشہ کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا گیا مگر وہ اب فٹ ہیں، عباس کو انجری نہیں تھی اسے صرف انجریز سے بچانے کے لیے آرام دیا، ہوسکتا ہے دیگر کھلاڑیوں کو بھی انجری کے خدشہ کے باعث آرام دینا پڑے۔انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ایک متوازن ٹیم منتخب کی ہے، افریقہ کا دورہ کبھی پاکستانی ٹیم کے لیے آسان نہیں رہا، ماضی میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج رہا ہے، سرفراز الیون کو اب نئے سرے سے سب خامیوں کو دور کرکے کھیلنا ہوگا، جو غلطیاں ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کی، ان کو دہرائیں گے تو مسئلہ ہوگا لیکن اگر سب اپنے اپنے رول پر فوکس کریں گے تو یقین ہے کہ یہ لڑکے کم بیک کرکے افریقہ کو ٹف ٹائم دے کر بہترین نتائج لاسکتے ہیں۔رضوان کی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوے انضمام نے کہا کہ وہ زبردست فارم میں ہے، اس کا سٹراییک ریٹ بھی بہت اچھا ہے وہ اس سے پہلے بھی بطور بیٹسمین کھیل چکا ہے، اسی لیے ٹیم کے ساتھ رکھا ہے، وہ ضرورت کے وقت بلے باز کے طور پر کھیل سکے کیوں کہ پاکستانی ٹیم کا اسٹراییک زیادہ نہ ہونے کا بھی ایشو ہے جس پر توجہ دے رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      امام الحق اکثر ڈرامے کرتے ہیںلارڈ ٹیسٹ میں انجرڈ نہیں تھے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے راز کھول دیا

      جاوید میانداد عمران خان کیلئے رو پڑے ایمانداری کی گواہی دے دی’’میں جانتاہوں خان کو وہ ایماندار ہے ،اسے باہر نکالنے سے کیا فرق پڑے گا؟‘‘

      عمران خان کے بیٹوں کے اسکائی اسپورٹس انٹرویو سے ٹیم لاعلم تھی: سرفراز احمد

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.