Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خلا کی سیر بھی کر آیا، آئی فون نے نام کما لیا!
    • پارلیمنٹ کے سامنے دھماکے دار انٹری
    • راولپنڈی:ڈینگی مچھر بے لگام، 6 کیسز
    • شاہد آفریدی کا حکمرانوں سے سوال؟
    • سونا پھر سستا، 10 گرام 4 لاکھ سے نیچے آگیا
    • کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر
    • اسرائیل کا یونان کے ساتھ3ارب یورو کا بڑا دفاعی معاہدہ
    • پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی
    • چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ میں بارش GLOF الرٹ جاری
    • کیا ماہرہ خان کا نیا ڈرامہ مٹی دے باوےماضی کے تمام ریکارڈز توڑ پائے گا؟ طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی
    • نیپال سانحہ: ہلاکتوں کی تعداد 903 تک جا پہنچی 4,247افراد کی تلاش جاری
    • نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا
    • ’انڈور اسکول میں پریکٹس کرلیتے، شارٹس پہننے، ٹیپ لگانے اور لنگڑا کر چلنے کی ضرورت نہیں‘، اسٹیورٹ براڈ کا امام الحق پر طنز
    • دوسرا ٹیسٹ، پاکستان کو16سال بعد لارڈز ٹیسٹ میچ میں شکست، سیریز انگلینڈ کے نام
    • ٹرمپ کا ’’لیک امریکا‘‘ نام، کینیڈین وزیراعلیٰ کا کرارا جواب، ڈگ فورڈ نے جھیل کے کنارے ’’لیک اونٹاریو‘‘ کا بڑا سائن لگا دیا
    • پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ دفاعی معاہدے، پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا
    • جمائما خان بیٹوں کے ہمراہ لارڈز ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا
    • کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا
    • کوئٹہ میں مو سم تبدیل، سرد ہواؤں کا آغاز
    • پاکستان سے سعودی عرب زرعی اور غذائی برآمدات کے لیے 3 ارب ڈالر کا ہدف مقرر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جو پر فارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا:انضمام

    By Daily Khabrainدسمبر 9, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    inzmam
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں بلکہ تمام کھلاڑی ہیں ،یہی پرفارمنس رہی تو ٹیم میں تبدیلیاں آئیں گی،سب کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا ورنہ اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تینوں ٹیسٹ جیت سکتے تھے لیکن اپنی غلطیوں سے ہارے، صرف اکیلا کپتان اس ناکامی کا قصور وار نہیں، سب بہت برا کھیلے، سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا کہ کس کا ٹیم میں کیا رول ہے، بصورت دیگر پھر تبدیلیاں ہوں، سیریز میں 3بار بیٹنگ ناکام ہوئی، چوتھی اننگز میں ہم پریشر ہینڈل نہیں کرپارہے۔انضمام الحق نے کہا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ جس ٹیم کے ٹیل اینڈرز اسکور نہیں کرتے اس کی کامیابی کے امکانات بھی بہت کم ہوتے ہیں، ہمیں بھی اس خامی کو دور کرنے پر توجہ دینا ہوگی، ہماری بیٹنگ لائن میں اسٹرائیک کا بھی ایشو ہے۔امام الحق کے سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ امام کو میرے ساتھ جڑا جاتا ہے اس لیے تنقید زیادہ ہوتی ہے، یہ درست ہے کہ اس نے اس سیریز میں زیادہ رنز نہیں کئے لیکن پورے سال میں اس کی کارکردگی بہت عمدہ رہی، وہ باصلاحیت بلے باز ہے، اس لئے اس کو فارم میں آنے کا مزید موقع دے رہے ہیں۔ اگروہ اس سیریز میں رنز نہیں کرے گا تو وہ بھی باہر ہوسکتا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ بیک ٹو بیک سیریز سے مجھے کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ ہے، شاداب اور فخر کو انجری کے خدشہ کے باعث پاکستان بلا کر آرام دیا گیا مگر وہ اب فٹ ہیں، عباس کو انجری نہیں تھی اسے صرف انجریز سے بچانے کے لیے آرام دیا، ہوسکتا ہے دیگر کھلاڑیوں کو بھی انجری کے خدشہ کے باعث آرام دینا پڑے۔انضمام الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے ایک متوازن ٹیم منتخب کی ہے، افریقہ کا دورہ کبھی پاکستانی ٹیم کے لیے آسان نہیں رہا، ماضی میں بھی بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان کنڈیشنز میں پرفارم کرنا ہمارے لئے ایک چیلنج رہا ہے، سرفراز الیون کو اب نئے سرے سے سب خامیوں کو دور کرکے کھیلنا ہوگا، جو غلطیاں ہم نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کی، ان کو دہرائیں گے تو مسئلہ ہوگا لیکن اگر سب اپنے اپنے رول پر فوکس کریں گے تو یقین ہے کہ یہ لڑکے کم بیک کرکے افریقہ کو ٹف ٹائم دے کر بہترین نتائج لاسکتے ہیں۔رضوان کی ٹیم میں شمولیت کا دفاع کرتے ہوے انضمام نے کہا کہ وہ زبردست فارم میں ہے، اس کا سٹراییک ریٹ بھی بہت اچھا ہے وہ اس سے پہلے بھی بطور بیٹسمین کھیل چکا ہے، اسی لیے ٹیم کے ساتھ رکھا ہے، وہ ضرورت کے وقت بلے باز کے طور پر کھیل سکے کیوں کہ پاکستانی ٹیم کا اسٹراییک زیادہ نہ ہونے کا بھی ایشو ہے جس پر توجہ دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی ہے اور اب قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس کا آغاز 26دسمبر سے ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کگیسو رباداون ڈے سیریز سے باہر

      پاکستانی اسکواڈ میں ہلچل؛امام اور رضوان کو فوری پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ، اگلی دستیاب پرواز سے وطن روانہ ہوں گے ، رپورٹس میں دعوی

      نوواک جوکووچ کا یو ایس اوپن سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم 48ویں رینک کے ناوونے نے بڑا اپ سیٹ کردیا

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.