تازہ تر ین

بابر اعوان بارے اہم ترین خبر ….

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بابر اعوان کو پاناما لیکس کیس میں وکیل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پاناما لیکس کیس میں عمران خان کی منظوری کے بعد حامد خان کی جگہ اب بابر اعوان کووکیل مقرر کر لیا ہے جو 30نومبر کو ہونےوالی سماعت میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 5رکنی لارجر بینچ کے سامنے پیش ہو کر دلائل دینگے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روزمیں کیا جائےگا ۔ عمران خان نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے اپنے پاس موجود تمام شواہد اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویز پر بابر اعوان سے تفصیلی مشاورت بھی کی ہے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain