Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عائزہ خان کا دانش تیمور کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ کرنا، مداحوں میں تشویش، ’’کچھ تو گڑبڑ ہے!‘‘
    • شدید موسمی حالات کے باعث پاکستان بھر میں 55 ملکی و بین الاقوامی پروازیں متاثر
    • سکھ علیحدگی پسند گروپ نے خالصتان کے دارالحکومت کا اعلان کر دیا
    • انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے بابر اعظم کے باہر ہونے کا خدشہ
    • باسط علی کو دل کا دورہ، سابق پاکستانی کرکٹر اسپتال منتقل
    • برآمدات میں کمی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت میں تنزلی
    • پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے
    • پاکستان میں سونا مہنگا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر، چاندی 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی
    • روس کے بیلگورود پر یوکرینی میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
    • مانچسٹر سپر جائنٹس نے دی ہنڈرڈ کا ٹائٹل جیت لیا
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دارچینی میں چھپے شفا کے خزانے

    By Daily Khabrainجنوری 9, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک ) دارچینی کے درخت کو شفا کا خزانہ کہا جاتا ہے اور اس کے جادوئی درخت کے پتے، پودے، پھول، تنا اور چھال سب ہی طبی خواص کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کئی امراض سے محفوظ رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔دارچینی سے کئی اہم تیل بھی کشید کیے جاتے ہیں جن میں سینا میلڈیہائڈ، سینا میٹ، اور سینامک ایسڈ قابلِ ذکر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں ضدِ سرطانِ، ذیابیطس کے خلاف اور جسمانی سوزش ختم کرنے والے کئی اہم مرکبات پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود اہم اجزا دماغ کو بیماریوں سے دور رکھتے ہیں اور پارکنسن اور الزائیمر جیسے مرض کو بھی دور بھگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شرط یہ ہے کہ دارچینی کا مستقل استعمال جاری رکھا جائے۔
    اینٹی آکسیڈنٹ
    دارچینی اینٹی آکسیڈںٹ اجزا سے بھرپور ہے اور آکسیڈنٹ کا عمل عمررسیدگی کے کئی امراض سمیت امراضِ قلب اور کئی طرح کے کینسر کی وجہ بنتا ہے۔ اس میں موجود قیمتی فلیوی نوئڈز جسم کو کئی عارضوں سے بچاتے ہیں۔
    سوزش سے بچائے
    جسم میں اندرونی سوزش اور جلن اس بات کا اظہار ہے کہ وہاں کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہورہی ہے۔ اس کیفیت میں دارچینی کو یاد رکھیں۔ 2005 میں ایک تحقیقی جریدے میں یہ تحقیق شائع ہوئی تھی کہ نائٹرک ا?کسائیڈ جسم میں جلن پیدا کرتا ہے اور دارچینی کے اجزا اسے بہت اچھی طرح روکتے ہیں۔ یوں پورے بدن کے لیے دارچینی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
    دارچینی اور کینسر
    دارچینی میں ایک اہم فلیووینوئڈ پایا جاتا ہے جسے پروسائنائڈن کہا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل خون کی رگوں اور دیگر اجزا کی غیرمعمولی اور بے ہنگم بڑھوتری کو روکتا ہے اور اسی بنا پر یہ کینسر سے بچاتا ہے۔ اس کے علاوہ دارچینی میں دیگر اہم اجزا پائے جاتے ہیں جو بلاشبہ سرطان کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    ذیابیطس سے بچائے
    دارچینی سے پولی فینول الگ کرکے دیکھے گئے تو معلوم ہوا کہ اس میں انسولین جیسے سالمات پائے جاتےہیں اور وہ خون میں شکر کی مقدار کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ اب سے دس برس قبل تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر دارچینی کی ایک چٹکی کھالی جائے تو بھی اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کو معمول پر لانے میں مدد ملتی ہے۔
    ماہرین نے اسی بنا پر کہا ہے کہ خواہ سبز چائے ہو یا کوئی قہوہ ، دارچینی ملاکر پینے سے ذیابیطس کو قابو رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
    دماغی عارضوں میں مفید
    پارکنسن اور الزائیمر جیسے امراض میں دارچینی کے کئی اہم اجزا کو بہت مفید دیکھا گیا ہے۔ رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے ایک تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ دارچینی پارکنسن کے مرض میں ڈوپامائن نیورون کو بچاتی ہے اور دارچینی ایسے پروٹین کو بھی بڑھاتی ہے جو دماغی بیماریوں کو روکتے ہیں۔
    دل کے امراض سے بچائے
    دارچینی میں موجود سینامِک ایلڈیہائیڈ اور سینامک ایسڈ دل کے لیے مفید قرار دیئے گئے ہیں۔ اس میں موجود اہم جزو شریانوں کو ہموار رکھتا ہے اور اس کے اندر رکاوٹ اور تنگی پیدا نہیں ہوپاتی۔
    بیکٹیریا اور فنگس کو دور کرے
    دارچینی میں موجود سینا ملڈیہائیڈ کئی اقسام کے انفیکشن اور جراثیم سے بچاتا ہے۔ اس کا تیل سانس کے کئی امراض اور انفیکشن میں بھی مفید ثابت ہوا ہے۔ یہ کئی طرح کے بیکٹیریا اور جراثیم کو ختم کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتا ہے۔
    ماہرین نے اسی بنا پر سبز چائے میں دارچینی ابال کر پینے کا مشورہ دیا ہے اور یہ دارچینی سے فائدہ اٹھانے کا درست طریقہ بھی ہے۔ اس کےعلاوہ کھانوں میں دارچینی کی مقدار بڑھانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے تاہم اس کی زیادتی اور کثرتِ استعمال سے بچنا بہت ضروری ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

      پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.