تازہ تر ین

باجوہ معمولی جرنیل نہیں, سابق بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کر خبردار کردیا

نئی دہلی(خصوصی رپورٹ) سابق بھارتی آرمی چیف بکرام سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نامزد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اقوام متحدہ کے اسائنمنٹ پر خدمات انجام دے چکے ہیں، بھارت کو ان کے نقطہ نظر کے حوالے سے ہوشیار اور چوکس رہنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنرل(ر) سنگھ نے جنرل باجوہ کو انتہائی پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگو میں قمر باجوہ نے ان کی سربراہی میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا تاہم انکا کہنا ہے کہ جب ایک فوجی افسر اپنے ملک لوٹتا ہے تو صورتحال بدل جاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سے جنرل باجوہ کو کمان ملنے کے بعد وہ پاکستان فوج کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ جنرل باجوہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو سب سے بڑے خطرے کے طور پر لیں گے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق بکرام سنگھ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں فوجی کمان کی تبدیلی کو روٹین میں نہ لیا جائے۔ جنرل باجوہ معمولی جرنیل نہیں کنٹرول لائن کمے بارے میں ان کا وسیع تجربہ ہے اور وہ بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ بھارت کو چوکنا رہنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain