Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔
    • یورپی کمشنر کی غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی مستقل نہیں رہے گی: بلاول بھٹو
    • چکی محلہ ٹیکسلا ،نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
    • چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر سید مرتضی حسن اندرابی ،پی اے آر سی کے بانی چیئرمین ڈاکٹر میاں امیر محمد ،ہلال امتیاز کے اعزاز میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے ہیں ۔
    • راولپنڈی،5 افرادگرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
    • پی اے آر سی کیجانب سے بانی چیئرمین کے اعزاز میں تعزیتی اجلاس
    • حنا جاوید قتل کیس میں مقتولہ کے اہل خانہکا تشکیل کردہ کمیٹی پر اعتماد کا اظہار
    • جنڈ اٹک پولیس کی کارروائی منشیات فروشی میں ملوث 03 ملزمان گرفتار
    • تحصیل میں محکمہ مال کے انتظامی ڈھانچے اور پٹواریوں کی دستیابی بارے سوالات
    • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے نئی منظوری درکار نہیں، نجکاری ڈویژن نے سینیٹ کمیٹی میں جواب جمع کرادیا
    • امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان
    • انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال کا چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • دنیا سے جوڑیں احسن اقبال نے 100 ارب ڈالر برآمدات کا عملی راستہ پیش کر دیا
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن کے طور پر نافذ کی: اعظم ندیر تارڑ
    • اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے، انتھروپک کی وارننگ
    • وارث خان پولیس کی کارروائی،قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
    • پنشن اور مراعات نہ دینے کیخلاف سابق جج جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری کی درخواست خارج
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کشمیر یوں کا ہر صورت ساتھ دیں گے ،شیخ رشید کا مودی کو کررا جواب

    By Daily Khabrainاگست 16, 2019
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مانچسٹر:( ویب ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی! سن لے اور کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اب کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ کشمیر پر اپنے مو¿قف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کہی۔ احتجاجی مظاہرہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی اقدامات کے خلاف منعقد کیا گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق شیخ رشید احمد کو لندن میں منعقدہ مظاہرے میں شرکت کرنا تھی لیکن تھکن کے باعث وہ سفر نہ کرسکے اورمانچسٹر میں منعقدہ ایک نسبتاً چھوٹے مظاہرے میں شریک ہوئے۔لندن میں منعقدہ بڑے مظاہرے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے انتہائی جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ کوئی بھی نہ ہوا تو بھی وہ اپنی جنگ لڑیں گے۔بھارت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کا ایک بھی رکن مسلمان نہیں ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی بھارت کو صرف ہندو اسٹیٹ بنانا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے یہ وقت اس لیے چ±نا کیوں کہ پاکستان معاشی طور پر کم زور ہے۔انہوں نے کہا کہ لیکن! مودی کسی غلط فہمی میں نہ رہے اور سن لے کہ پاکستان 72 سال سے کشمیریوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بھارت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے مودی کو ایک نا اہل اور شدت پسند حکمران قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی ایک چھوٹا ا??دمی ہے جسے اوپر والی جگہ پربٹھا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہٹلر سے بھی بدتر ثابت ہورہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بدترین مظالم ڈھا رہا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کشمیر ہندوستان کی فوج کا قبرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشمیر سے جو ا?گ نکلی ہے اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانوی پاکستانی اور کشمیری وفود بنا کر اراکین اسمبلی اوراصحاب اقتدار سے ملاقات کریں اور انہیں درست صورتحال کی بابت ا?گاہی دلائیں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ او ا?ئی سی ایک کمزور آواز ہے اور کشمیریوں کو خود او ا?ئی سی بن کر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 70 سال کے بعد اقوام متحدہ کو توفیق ہوئی ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اجلاس بلارہی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری سعودی عرب کے نامزد سفیر رجع نامی البدغامی اور فرانس کے نامزد سفیر جین نویل سے اسناد وصول کررہے ہیں۔

      امریکی کسان کا 3 ہزار 156 پانڈ وزنی پمپکن اگانے کا عالمی ریکارڈ بننے کا امکان

      انڈونیشین پائلٹ کی شہریت کے باعث اسرائیل نے ایتھوپین ائیرلائنزکے طیارے کو واپس بھیج دیا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.