لاہور (ویب ڈیسک) : گذشتہ روز بھارت کا چاند مشن ناکام ہوا جس کے بعد بھارت میں مایوسی چھا گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز وکرم سے رابطہ کھو بیٹھے۔ چاند پر پہنچنے کا منصوبہ بالکل درست سمت کی جانب جا رہا تھا کہ عین لینڈنگ کے وقت اور چاند کی سطح سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز کا کنٹرول پینل سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔بھارت کی اس ناکامی پر ٹویٹر پر کئی میمزبھی گردش کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ جبکہ ٹویٹر پر IndiaFailed# کا ہیش ٹیگ بھی گردش کر رہا ہے۔ ایک صارف نے بھارت کے چاند مشن کی ناکامی پر لکھا کہ چاند نے بھی ہندو¿وں کو مسترد کر دیا ہے۔ایک صارف نے بھارت کی ناکامی کا سہرا عدنان سمیع کے سر سجا دیا اور کہا کہ یہ آئی ایس آئی کے ایجنٹ میجر عدنان سمیع کی ایک اور کامیابی ہے۔ایک صارف نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی تصویرلگا کر کہا کہ کسی نے مجھے چائے کی پیشکش نہیں کی لہٰذا میں واپس آ رہا ہوں۔ \
ایک اور صارف نے لکھا کہ چاند سے بھارت کو پیغام آیا ہے کہ پہلے ٹوائلٹ بنوائیں۔ایک اور صارف نے میجر عدنان سمیع کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے زبردست سرپرائز دیا ہے۔ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کے چاند مشن کی ناکامی کے بعد اب مجھے ا±س وقت کا انتظار ہے جب بھارت اس کے لیے بھی آئی ایس آئی کے خلاف پراپیگنڈہ کرے گا۔ایک خاتون صارف نے ٹک ٹاک کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صرف ٹک ٹاک ویڈیوز میں ہی چاند پر قدم رکھ سکتے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بھارت سے ٹوائلٹس تو بنتے نہیں اور یہ قاتل چاند پر جائیں گے۔