کراچی (ویب ڈیسک ) بلاول بھٹو کو ٹکر دینے کی تیاریاں؟ ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے کی اچانک پاکستان آمد، امریکا میں مقیم مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ننگے پاو¿ں والد کے جائے قتل پر پہنچے اور والد کیلئے دعا بھی کی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے کی اچانک پاکستان آمد ہوئی ہے جس کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچی ہے۔مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر امریکا میں مقیم ہیں اور ایک فنکار ہیں۔ تاہم اب ان کی اچانک پاکستان واپسی سے چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔ مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ننگے پاو¿ں کراچی میں اپنے والد کے جائے قتل پر پہنچے اور والد کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر مرتضیٰ بھٹو کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے اس اقدام کے بعد بحث جاری ہے کہ ممکنہ طور پر وہ پاکستان خاص کر سندھ کی سیاست میں انٹری کیلئے واپس آئے ہیں۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے سیاست میں متحرک ہونے سے انہیں بلاول بھٹو کیلئے خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ذوالفقار علی بھٹو جونیئر پاکستان واپس آنے کے بعد سے تاحال کسی قسم کا کوئی سیاسی یا غیر سیاسی بیان جاری نہیں کیا۔
سندھ کی سیاست میں ہلچل ،بلاول کو ٹکر دینے کی تیاریاں؟ ذوالفقار بھٹو کے پوتے کی اچانک انٹری
