اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی رہنماوں نے ہسپتال میں خورشید شاہ کی عیادت کی، بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سابق اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا، جس پر دکھ ہوا، وہ بھاگے نہیں جا رہے تھے، نیب کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا۔چودھری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو بغیر بتائے گرفتار کیا گیا۔ ہم ان سے مل کے آئے ہیں اور خوشی ہوئی دیکھ کر کے خورشید شاہ صاحب کے چہرے پر مسکراہٹ تھی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ ڈاکٹرز کو تشویش ہے کہ وہ فزیکل فٹ نہیں، معدے کا مسئلہ سامنے آ رہا ہے جبکہ بلڈ پریشر بھی ہائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شاہ صاحب نے کوئی ٹکٹ نہیں کٹایا تھا اور نہ ہی بھاگ کر کہیں جا رہے تھے۔ وہ پارٹی کے اجلاس میں شامل تھے، انھیں اچانک گرفتار کرنا شرم کی بات ہے۔ نیب کے پاس کوئی بہانہ نہیں تھا۔
خورشید شا ہ کی اچانک گرفتاری شرم کی بات ہے:اعتزاز احسن
