پیرس(ویب ڈیسک) فرانس کے سابق صدر یاک شیراک 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کے داماد کا کہنا ہے کہ یاک شیراک اپنے پیاروں کے درمیان پرسکون طور پر موت کی آغوش میں چلے گئے۔ انہوں نے موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی حالانکہ سابق فرانسیسی صدر نے 2007 میں عہدہ چھوڑ دیا تھا اور اس کے بعد متعدد بار صحت کے حوالے سے پریشانی کا سامنا کرتے رہے ہیں۔وہ 1995 سے 2007ءتک فرانس کے صدر رہے۔ وہ سیاسی کیریئر میں تقریباً دو دہائیوں تک پیرس کے میئر بھی رہے۔یاک شیراک ہولوکاسٹ میں فرانس کے کردار کو تسلیم کرنے والے پہلے رہنما تھے اور 2003 میں عراق پر امریکی حملے کی مخالفت کر تے رہے۔یاک شیراک فرانس کی پسندیدہ سیاسی شخصیات میں شامل تھے۔
