کراچی(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قدر 17 پیسے جب کہ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔میڈیاکے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 156 روپے 53 پیسے پر بند ہوا، جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے مہنگا ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 750 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 75 ہزار 231 روپے ہوگئی، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1050 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت900 روپے پر مستحکم رہی۔