Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت
    • سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل
    • ایران کا امریکی بحری بیڑے پر حملے کا دعویٰ طیارہ بردار جہاز اور ڈسٹرائر نشانے پر
    • خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک
    • اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
    • پاکستان میں نیپال جیسی سیلابی تباہی کا خطرہ، ماہرین نے خبردار کردیا
    • پی ایس ایل کی تاریخیں بدلنے کا امکان، جنوری میں ٹورنامنٹ کرانے پر بات چیت
    • پاکستان صرف 55 رنز پر ڈھیر بھارت نے 7 وکٹوں سے میچ جیت لیا
    • ماؤنٹ آناک کراکاٹاؤ کی راکھ جکارتہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل
    • برائن لارا بھی عمران خان کے لیے بول پڑے
    • بلوچستان کا امن، خوشحالی اور عوامی بہبود ریاستی کوششوں کا مرکز : عاصم منیر
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اس مزیدار میوے کے فائدے بھی دل میں جگہ بنانے والے ہیں

    By Daily Khabrainدسمبر 3, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اگر اعتدال میں رہ کر کھایا جائے تو کشمش صحت کے لیے فائدہ مند اور غذا میں شامل کیا جانے والا مزیدار میوہ ہے۔کشمش سے جسم کو ضروری غذائی اجزا، منرلز حاصل ہوتے ہیں بکہ کیلوریز اور قدرتی مٹھاس کی شکل میں توانائی بھی ملتی ہے۔کشمش کو دن بھر کسی بھی وقت کھایا جاسکتا ہے۔اسے دہی یا کسی چیز کے اوپر سجا کر بھی کھایا جاسکتا ہے اور متعدد غذاﺅں کا حصہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔غذا میں اس سستے میوے کا اضافہ صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے، وہ درج ذیل ہیں۔اضمے کو بہتر بنائےغذا میں کشمش کا اضافہ نظام ہاضمہ کو صحت مند رکھنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے، کیونکہ اس سے مددگار حل پذیر فائبر موجود ہوتا ہے جو قبض کی روک تھام یا اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ ہاضمہ بہتر ہوگا تو آپ ہر طرح کے کھانے کو آسانی سے ہضم بھی کرسکیں گے۔خون کی کمی یا انیمیا کی روک تھامیہ مزیدار میوہ خون کی کمی کی روک تھام میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے، اس میں آئرن، کاپر اور ایسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو خون کے سرخ خلیات بنانے کے لیے ضروری ہیں اور آکسیجن کو پورے جسم میں پہنچاتے ہیں۔تیزابیت سے تحفظکشمش میں آئرن، کاپر، میگنیشم اور پوٹاشیم کی شکل میں ایسے فائدہ مند منرلز موجود ہیں جو معدے میں تیزابیت کو توازن میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

    امراض قلب سے تحفظ

    ایک تحقیق میں بتایا کہ کشمش کھانا معمول بنانے سے دل کی جانب جانے والی شریانوں کو لاحق ہونے والے خطرات جیسے بلڈ پریشر ریٹ میں کمی آتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ کشمش میں نمکیات کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ یہ پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے جو خون کی شریانوں کو سکون پہنچاتا ہے۔

    کینسر کے خلیات سے لڑے

    کشمش اینٹی آکسائیڈنٹس کے مرکبات کے حصول کا بھی اچھا ذریعہ ہے، غذائی اینٹی آکسائیڈنٹس سے جسم کو تکسیدی تناﺅ اور فری ریڈیکلز سے تحفظ مل سکتا ہے۔ تکسیدی تناﺅ اور فری ریڈیکلز متعدد اقسام کے کینسر، رسولی کی نشوونما اور بڑھاپے کا باعث بننے والے اہم ترین عناصر ہیں۔

    آنکھوں کی صحت کو تحفظ

    کشمش میں موجود پولی فیونلز ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس ہیں جو آنکھوں کے خلیات کو نقصان سے بچا سکتے ہیں، اس سے آنکھوں کو مختلف امراض جیسے عمر بڑھنے کے ساتھپ پٹھوں میں آنے والی تنزلی اور موتیے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    جلد کی صحت میں بہتری

    کشمش کھانے کی عادت جلد میں موجود خلیات کو جوان رکھنے میں مدد دے سکتی ہے اور عمر بڑھنے سے خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرتی ہے، کشمش میں وٹامن سی، سیلینیم اور زنک ہوتے ہیں، یہ غذائی اجزا اور اینٹی آکسائیڈنٹس کا امتزاج جلد کی صحت کے لیے مددگار اضافہ ثابت ہوسکتے ہیں۔

    بلڈ شوگر میں کمی

    ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دیگر چیزوں کے مقابلے میں کشمش کھانا معمول بنانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آسکتی ہے، حالانکہ کشمش میں تازہ پھلوں کے مقابلے میں مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔

    کیا کشمش کھانے سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟

    ویسے تو کشمش کھانا مجموعی طور پر فائدہ مند ہی ہوتا ہے مگر کئی بار یہ نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

    مثال کے طور پر جو لوگ کیلوریز میں کمی لانا چاہتے ہیں انہیں زیادہ مقدار میں کشمش کھانے سے گریز کرنا چاہیے، ایک کشمش میں ایک انگور جتنی ہی کیلوریز ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ بہت آسانی سے بہت زیادہ کھا کر زیادہ کیلوریز جزوبدن بناسکتے ہیں۔

    بہت زیادہ کشمش کھانے سے ایک اور مسئلہ بھی ہوسکتا ہے اور وہ ہے بہت زیادہ فائبر جسم میں پہنچ جانا، جو نظام ہاضمہ کے مسائل جیسے درد، گیس اور پیٹ پھولنے کا باعث بن سکتا ہے، کچھ لوگوں کو تو ہیضے کی شکایت بھی ہوسکتی ہے، مگر یہ خیال رہے کہ ایسا اسی وقت ہوتا ہے جب زیادہ مقدار میں کشمش کو کھایا جائے۔

    ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ اس کا حجم چھوٹا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں یہ کھانے کے دوران حلق میں پھنس سکتی ہے خصوصاً چھوٹے بچوں میں یہ مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے، جن کو اس میوے سے دور رکھنا چاہیے۔

    آسان الفاظ میں کشمش کھائیں مگر اعتدال میں رہ کر کھائیں اور بس۔a

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      یوم دفاع پاکستان 6ستمبر1965ءکے شہدا و غازیوں کو قوم کا خراج عقیدت

      سیاسی منظر نامے پر نئے صوبوں کی بحث پیپلز پارٹی مخالف،محسن نقوی حامی احسن اقبال کی15نئے صوبوں کی تجویز پر ہلچل

      خیبر پختونخوا میں مختلف جھڑپوں کے دوران 21 خوارج ہلاک

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.