تازہ تر ین

امریکی صدر کا عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی بینک سے چین کو قرضوں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کر دیا۔امریکا اور چین کے درمیان معاشی جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک ایک دوسرے کی اشیاء پر بھاری بھرکم ٹیکسز عائد کر رہے ہیں۔دوسری جانب عالمی بینک نےکم رح سود پر چین کے لیے ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالر امداد کا پلان اپنایا ہے۔عالمی بینک کے اس پلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر نے عالمی بینک سے کہا ہے کہ چین کو قرضہ کیوں دیا جا رہا ہے، چین کے پاس بڑی تعداد میں رقم موجود ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر چین کے پاس رقم نہ بھی ہو تو وہ اسے پیدا کر سکتا ہے، عالمی بینک چین کو قرضوں کی فراہمی روکے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain