تازہ تر ین

وزیر اعظم کا سوا لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر فوری بھرتی کا حکم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں سوا لاکھ سے زائد سرکاری آسامیوں پر فوری طور پر بھرتیوں کا حکم دے دیا ہے۔پی ایم ڈلیوری یونٹ نے وزارتوں اور محکموں کی استعداد کار پر رپورٹتیار کرکے تفصیلات وزیراعظم کو پیش کردیں جس کے مطابق وزارتوں اور محکموں کی غفلت کے باعث سوا لاکھ سے زائد سرکاری نوکریاں بھرتی کی منتظر ہیں۔35 وزارتوں میں ایک لاکھ 29 ہزار آسامیاں خالی ہیں جن میں سے 4 ہزار آسامیاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پر ہونا ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں کو خالی آسامیاں فوری پر کرنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 اور گریڈ 22 کی 96 آسامیاں خالی ہیں، گریڈ 8 سے گریڈ 15 تک کی 41 ہزار، گریڈ ایک سے گریڈ 7 تک کی 51 ہزار جبکہ گریڈ 16 سے گریڈ 22 کی 13 ہزار421 پوسٹوں پر کوئی افسر تعینات نہیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ان آسامیوں کی تفصیلات اور انہیں پر کرنے کےلیے وزارتوں کو ریڈلیٹر بھی جاری کیے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میںجاری مہنگائی اور عوام کی مشکلات کاادراک ہے حکومت کی جانب سے مشکل معاشی حالات ہونے کے باوجود بھی ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ماہانہ وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر میں اشیاءضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور مہنگائی کے خلاف غریب طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تجاویز پر غور کیاگیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ حکومت کو کم آمدن اور غریب طبقے کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے اور مشکل معاشی حالت کے باوجود بھر پور کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کیلئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور صحت انصاف کارڈ سے مستحق خاندانوں کو 7 لاکھ 20 ہزار روپے کی انشورنس مہیا کی گئی ہے جبکہ بنیادی اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کو7 ارب روپے فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے اجلاس میں ہدایات دی کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور عوام کو مزید ریلیف کیلئے واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے جبکہ بی آئی ایس پی کے تحت ماہانہ وظیفے میں اضافہ کی تجویز کو جلد حتمی شکل دی جائے۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کو ہدایت کی کہ کسانوں اور چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف کیلئے بھی جلد پلان مرتب کیا جائے اور کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی بھی کی جائے۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں سے متعلق تفصیل رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain