حیدرآباد(آئی این پی)دہلی فسادات کے بعد اب اگلا نشانہ حیدرآباد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک آڈیو گشت کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں پولیس تشویش کا شکار ہوگئی، پولیس عہدیدار دعوی کر رہے ہیں کہ شہر میں کسی قسم کے فساد کا خطرہ نہیں ہے اور لااینڈ آرڈر صورتحال اطمینان بخش ہے لیکن ایک آڈیو نے پولیس کو الجھن میں مبتلا کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق ایک آڈیو واٹس ایپ گروپس میں پائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دہلی کے بعد حیدرآباد اگلا نشانہ ہے اور یہاں مسلمان اپنی دفاع کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ کئی واٹس ایپ گروپس میں یہ آڈیو وائرل ہوچکی ہے جس کے نتیجہ میں شہر کے اقلیتی طبقہ کے افراد تشویش کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس خبر میں ایسی باتوں کا تذکرہ کیا گیا جو پولیس کیلئے درد سر بن گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وائرل میسج کثرت سے واٹس ایپ گروپس میں پائے جانے کے بعد انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی چوکس ہوگئی ہیں اور ایک مخصوص ویب سائیٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں انٹیلی جنس تکنیکی ٹیمیں اور حیدرآباد سٹی پولیس کی آئی ٹی سیل اور سائبر کرائم پولیس چوکس ہے۔ کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اشتعال انگیز مواد واٹس ایپ پر نہ پھیلائیں، چونکہ بعض شرپسند افراد غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور غلط خبروں پر بھروسہ نہ کریں ۔ انجنی کمار نے کہا کہ وہ امن کے دشمنوں کو بے نقاب کرنے میں مدد کریں اور حیدرآباد کی گنگا جمنی تہذہب مستحکم کریں۔
بریکنگ نیوز
- میئر ممدانی کا پہلا آپریشن کامیاب ہسپتال سے گھر آ گئے
- بارہمولہ،سڑک حادثے میںایک ہی خاندان کے چار افراد جاںبحق
- جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی، اطلاق ہوگیا
- بھارت میں سائبر فراڈ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 164 غیرملکی شہری بازیاب
- امریکہ اسرائیل ذمہ دار ہیں میناب سکول پر حملہ کبھی نہیں بھولیں گئے مسعود پز شکیان
- پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر نئے صوبوں پر ریفرنڈم ممکن نہیں، سینیٹر افنان اللہ خان
- مولانا فضل الرحمان کا قریبی ساتھی امان اللہ غیر ملکی شہری شناختی کارڈ منسوخ گھر سیل تحقیقات شروع
- مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبر بے بنیاد’ جھوٹی :پولیس
- لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپر براجمان
- حوثی ملیشیا کا حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے ڈرون تباہ کر دیا
- اقوامِ متحدہ سربراہ کا کویت پر ڈرون حملے کے سنگین نتائج کا انتباہ
- بلاول بھٹو قومی سطح کے رہنما اور پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں، مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، نیئر حسین بخاری
- سندھ کی تقسیم قبول نہیں، مرتے دم تک اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے: شرجیل میمن
- اسلام آباد: مولانا فضل الرحمن کا سیل کیا گیا گھر دوسری طرف سی ڈی اے کی جانب سے چسپاں نوٹس
- ٹرمپ کا پیوٹن سے یورپ بھر میں فوجی جارحیت روکنے کا مطالبہ
- نئے صوبے بننے چاہییں ابتدا جنوبی پنجاب سے کی جائے سابق ارکان اسمبلیء
- یمن کے ساحل پر بحری قذاق سیڑھی لگا کر مال بردار جہاز پر سوار ہو رہے ہیں
- کمشنرکراچی کی جانب سے اجازت نہ ملی ایم کیو ایم کا اتوارکو ریلی منسوخ کرنیکا اعلان
- یمن ساحل کے قریب بحری قذاقوں نے مال بردار جہاز اغوا کر لیا عملہ یرغمال
- ملتان : حاجی سکندر بوسن ، ، ملک احمد حسین ڈیہڑ ، میاں فیصل مختار ، حسین جہانیاں گردیزی ، ڈاکٹر اختر ملک ، چودھری وحید آرائیں ، حاجی جاوید انصاری ، قاسم خان لنگاہ سلیم لابر ، میاں طارق عبداللہ ، میاں جمیل احمد اور میاں شہزاد مقبول بھٹہ اظہار خیال کر رہے ہیں ۔
