Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل
    • سیال ڈیم سے بھارت نے پانی چھوڑ دیا، سیلاب کا الرٹ جاری
    • کردستان ریجنل گورنمنٹ کے وزیراعظم کے دفتر پر ڈرون حملہ
    • بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ
    • رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ، سیزن کے اختتام پر الوداع کا امکان
    • خواہش ہے پاکستان کو چلانے والا حضرت عمرؓ جیسا ہو:نعمان اعجاز
    • ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیڈن پنیٹیئر 36 سال کی عمر میں چل بسیں
    • پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین
    • یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں سٹی پریڈ کی تقریب
    • ٹرانسپورٹ ہڑتال سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر: اپٹما
    • پاکستان کی پیٹرولیم برآمدات ریکارڈ 939 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
    • دنیا کے سب سے بڑے برقی طیارے نے پہلی تاریخی پرواز مکمل کرلی
    • شاہد آفریدی کا پالتو کتا گم، مداحوں سے مدد کی اپیل
    • محکمہ موسمیات کی پانچ روزہ شدید بارشوں کی پیشگوئی
    • سونے کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ علاج کے لیے دبئی روانہ
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • سابق کرکٹر عثمان شنواری کی خوبصورت تلاوتِ قرآن کی ویڈیو وائرل
    • برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزوں میں تاخیر پر پاکستان کو تشویش برطانوی سفیر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی
    • نصرت فتح علی خان کی 29ویں برسی، عظیم قوال کو خراجِ عقیدت
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈاکٹروں نے حفاظتی سامان مانگا تو ڈنڈے برسا دیئے ، تشدد افسوسناک ہے : شہباز شریف

    By Daily Khabrainاپریل 6, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے، ڈاکٹروں نے حفاظتی سامان مانگا، تو ڈنڈے برسائے گئے،تشدد اورتقریروں سے کورونا کا مقابلہ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والی فوج پر تشدد افسوسناک ہے۔ اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے والوں پر تشدد کی منطق سمجھ سے باہر ہے۔ کورونا سے لڑنے کے لئے حفاظتی کٹس فراہم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسائے جارہے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ کب سے توجہ دلارہا ہوں کہ خدارا ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس پہنچائیں۔ قوم پر رحم کریں۔ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے، حالات کی سنگینی کا ادارک کیا جائے۔ متاثرہ ڈاکٹرز سے دلی ہمدردی ک اظہارکرتا ہوں، دلی دکھ ہے کہ ان کے ساتھ یہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی قربانی، دن رات محنت اور قومی جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ واضح رہے کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کا حفاظتی سامان فراہم نہ کئے جانے کے خلاف ریڈزون کے باہر احتجاجی دھرنا دینے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ 30 سے زائد ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکس گرفتار، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز نے صوبے کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت تمام سروسز کا بائیکاٹ کردیا جبکہ حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کو طبی حلف اور اخلاقیات کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کنٹریکٹ کی مدت کو بڑھانے کے لئے معاملے کو سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ڈاکٹروں کو حفاظتی آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کا ل پر ینگ نرسز، اور پیر امیڈیکس عملے کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ سے ریڈ زون تک ریلی نکالی گئی ریلی کے آغاز پر پولیس کی جانب سے سول ہسپتال کے گیٹ پرمظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی تاہم ریلی کے شرکاءرکاوٹیں عبور کرکے ریڈ زون پہنچ گئے جہاں انہوں نے دھرنا دیا، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے پرسنل پروٹیکشن کٹس فراہم نہیں کی جارہیں جسکی وجہ سے اب تک 15 ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 50کے قریب قرنطینہ میں منتقل کئے گئے ہیں جب تک ہمیں آلات فراہم نہیں کئے جاتے ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے ڈوب گئے گھروں میں پانی داخل

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      پنجاب کی ایک خاتون وزیر نے لاہور کے ایک ڈیزائنر کو مبینہ طور پر اسی لاکھ روپے کے دو جوڑوں کا آرڈر دیا ہے، واٹس ایپ پر وائرل آڈیو میں دعویٰ: صحافی طارق متین

      تازہ ترین

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.