Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بین شیلٹن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کو ہرا کر یو ایس اوپن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
    • فاطمہ ثنا: سیمی فائنل میں پہنچ گئے مگر بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی
    • جو روٹ: ایجبسٹن میں پاکستان سخت مقابلہ دے گا
    • حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل
    • ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر حملہ ہرمز میں جنگی بحری جہاز پہنچ گئے
    • نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات
    • خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف
    • آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ
    • ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں: بابر اعظم
    • پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
    • عاقب جاوید پاکستان کرکٹ ٹیم مسائل کی بڑی وجہ،منفی پروپیگنڈہ بند کریں:جیسن گلیسپی
    • عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے
    • اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنوبی شام پر حملے روکنے کا مطالبہ
    • جیسن گلیسپی کا انکشاف PCB اب بھی ہزاروں ڈالر کا مقروض
    • پاکستان عمان تجارت گوادر اور صحار کو جوڑنے کا منصوبہ
    • کیف پر روسی میزائل و ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک
    • زینگ وین کا سنسنی خیز کم بیک سابق چیمپئن ایگا سویاتیک کو اپ سیٹ کردیا
    • پاکستان ٹرافی جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے: وہاب ریاض
    • آبنائے ہرمز میں بحران، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر کے قریب
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیزل و پٹرول کی قیمت 70 روپے فی لٹرکی جائے، شہباز شریف

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیزل پٹرول کی قیمت فوری 70 روپے فی لٹرمقررکی جائے، کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات، مالیہ اور آبیانہ کی وصولی ایک سال کیلئے مﺅخرکی جائے، لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور تجارت کی پر کوئی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ انہوں نے زراعت سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی کا فوری اجلاس بلایا جائے۔ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت فوری کم کرکے 70 روپے فی لٹر مقرر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کے بجلی اور گیس کے بلوں کو چھ ماہ کے لئے موخر کیا جائے۔ ساڑھے 12 ایکڑ رقبہ رکھنے والے کسانوں کے آئندہ 6 ماہ کے تمام زرعی قرضہ جات (اصل زر اور سود)، مالیہ اور آبیانہ (صوبے) کی وصولی ایک سال کے لئے موخر کی جائے۔ حکومت دیہات میں کورونا سے بچاو¿ کے لئے فوری آگاہی مہم چلائے۔ شہبازشریف نے کہا کہ گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاو کے سینٹرزنہ بن جائیں۔ کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کے لئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں۔ خریداری کے اہداف کو قطعا متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ لاک ڈاون کا پرائیویٹ گندم کی خریداری اور ٹریڈ کی نقل وحمل پر کوئی اثر نہیں ہونا چاہئے۔ گندم کی نقل وحمل میں رکاوٹ سے پرائیویٹ خرید کی قیمت پر برا اثرہوگا۔ گندم خریداری مراکز کہیں کورونا کے پھیلاو¿ کے سینٹرز نہ بن جائیں۔ کورونا کے پیش نظر زمینداروں، کسانوں کے لئے فوڈ سینٹرز اور کوٹہ لینے کیلئے جمع ہونے کی جگہ پر خاص انتظامات کئے جائیں۔ خریداری کے اہداف کو قطعاً متاثر نہ ہونے دیا جائے۔ اسی طرح شہباز شریف نے زراعت کے شعبے سے متعلق پارٹی رہنماو¿ں اور ماہرین کے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباءنے دنیا کے ساتھ پاکستان میں تباہی مچا رکھی ہے ،تمام طبقات انفرادی اوراجتماعی طورپر اس کے خلاف کوششیں کررہے ہیں،خدمت انسانیت کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوسکتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پارٹی رہنماﺅں اور مختلف شعبہ جات سے مشاورت کی اور تجاویز مرتب کیں،کاروباری حضرات، ڈاکٹرز، طبی عملے سے بات چیت کرکے تجاویز تیار کیں اور حکومت کوان ضروریات سے آگاہ کیا،زراعت کے حوالے سے تجاویز مرتب کرنی ہیں تاکہ آنے والے دنوں میں کسانوں کی مدد ہوسکے ،گندم کی کٹائی، کھیت سے گودام تک ترسیل ، حکومتی خریداری کے حوالے سے سفارشات تیار کریں،کسانوں اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی بنائی جائے ،کسان اور کاشتکار سے ظلم اور زیادتی نہیں ہونی چاہے، ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ کسانوں اور زراعت کو بےانتہا ترجیح دی ہے ،نوازشریف نے ملک بھر کے لئے تاریخی کا کسان پیکج دیا تھا ،ہم نے صوبہ پنجاب میں سب کی مشاورت سے کا تاریخی کسان پیکج دیا تھاچھوٹے ،رقبے کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کئے، اللہ تعالی کی برکت سے اجناس کی پیداوار دوگنا ہوئی ،ہم نے قرض کے اجراءکو نہ صرف آسان بنایا تھا بلکہ قرض کے حصول پر لی جانے والی فیس بھی معاف کردی تھی ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں اور کاشتکاروں کو بلاسود قرض دے کر زرعی اکانومی کوترقی دی گئی۔ کھاد آدھی قیمت پر دی گئی ، کسانوں کو سستی بجلی فراہم کی ،ہم نے پنجاب میں ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز پر رعایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا چیلنج گندم کی کٹائی اور اسے کھیت سے گودام تک پہچانا ہے ،گندم کی خریداری، امدادی قیمت، کھیت سے گودام تک کا سفرکیسے طے ہوگا ان پر فوری تیاری کرنے کی ضرورت ہے ،گندم خریداری کے وقت لوگوں کا ہجوم نہ لگے، ان کی محنت بھی ضائع نہ ہو اس کی فوری حکمت عملی بنانی ہوگی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حیدرآباد، ملتان، لاہور، فیصل آباد اور کراچی موسمیاتی خطرات میں دنیا کے کمزور ترین شہروں میں شامل

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      خان کی جیل منتقلی بارے نیا دعویٰ منیب فاروق کا انکشاف

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.