Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ
    • امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی
    • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل
    • کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا
    • این سی سی آئی اے نے محمد رضوان کو 2 اکتوبر کو طلب کرلیا
    • لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا
    • تین روزہ وقفے کے بعد سونا پھر مہنگا، فی تولہ قیمت میں 4,300 روپے اضافہ
    • ایشین گیمز : پاکستان اسکواش ٹیم کی سیمی فائنل راؤنڈ میں رسائی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں اختیارات کے استعمال پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
    • پی ٹی آئی لانگ مارچ پنجاب پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو اسلام آباد بلوا کر بھوکا پیاسا چھوڑ دیا گیا
    • ڈاکٹر محمد عباس یو ایچ ایس لاہور کے کنٹرولر امتحانات تعینات
    • EPA کا انسداد سموگ سے متعلق سال25-26ء کا تقابلی ڈیٹا جاری
    • اے این ایف’ مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون
    • مسلسل غیر حاضری اور غفلت پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین نے سخت انتظامی
    • قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت معطل کردی
    • ریلوے حکام نے گریڈ 19کے 2افسران کی تعیناتیاں کر دیں
    • زیادتی کیس میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور
    • محترمہ رئیسہ عادل پرنسپل انفارمیشن آفیسر کا اے پی این ایس ہاؤس کا دورہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اپریل کے آخر تک روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، اسد عمر

    By Daily Khabrainاپریل 7, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ کررہے ہیں اور اس کے لیے اپریل کے آخر تک روزانہ کی بنیاد پر 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 22 ہزار میڈیکل کٹس کی درخواست آئی تھی جس پروفاق کی جانب سے صوبوں کو طبی عملے کے لیے دو دن پہلے تک 39 ہزار 500 حفاظتی کٹس پہنچا دی گئی تھیں۔ اسد عمر نے کہا کہ وفاق میں 2 ہزار کٹس، بلوچستان میں 5 ہزار 600، خبیر پختونخوا میں 7 ہزار 600، پنجاب میں 10 ہزار 600، سندھ میں 9 ہزار 600، آزاد کشمیر میں 3ہزار اور گلگت بلتستان میں 1500 کٹس پہنچائی گئیںانہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے رفتار کو تیز کرنے کے لیے ہم ہسپتالوں کو براہ راست میڈکل آلات پہنچائیں گے، ابتدائی طور پر 400 ہسپتالوں کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں پر وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سے 153 ہسپتال ایسے ہیں جن کے پاس 5 یا اس سے زیادہ وینٹی لیٹرز ہیں اس لیے سب سے زیادہ ترجیح ان ہسپتالوں کی ہے، جن میں کشمیر اور بلوچستان میں4،4، 7 اسلام آباد،21 کے پی، 75 پنجاب اور سندھ میں 42 ہیں انہوں نے کہا کہ وائرس کی تشخیص پر توجہ ہے اب تک جو صورت حال ہے اس کے مطابق آج سے چند دن پہلے تک روزانہ کی بنیاد پر 700 سے 800 ٹیسٹ کررہے تھے تاہم وہ بڑھ کر 2 ہزار تک چلاگیا تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کل 3 ہزار کے قریب نتائج آئے ہیں، ہم نے اپنے لیے ہدف تعین کیا ہے کہ اپریل کے آخر تک روزانہ 25 ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کریں یعنی جہاں ہم ایک ہزار ٹیسٹ کرتے تھے اس کو تقریباً 30 گنا بڑھا کر 25 ہزار روزانہ تک لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے باعث ملک کے غریب افراد پر معاشی بوجھ پڑ رہا ہے اور اب تو متوسط طبقے پر بھی اثر ہورہا ہے، جس کے لیے وزیراعظم نے پکیج کا بھی اعلان کیا تھا جس کا اہم عناصر احساس پروگرام تھا‘حکومتی پکیج پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک یہ امداد پہنچائی جائے اور ان تک 12 ہزار پہنچانے کی تیاری مکمل کرلی گئی اور دو دن میں چیک تقسیم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 40 لاکھ خاندانوں میں چیک تقسیم کیے جائیں گے جس کے لیے 16 ہزار 923 مقامات بنائے گئے تاہم وہاں پر فاصلے رکھنے کی ترکیب پر عمل کریں گے اور وبا کو پھیلنے سے بچنے کے لیے یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلے گا انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 48 ارب روپے تقسیم ہوں گے جن میں خیبرپختونخوا 3700 مقامات، آزاد کشمیر میں 396، گلگت بلتستان میں 285، بلوچستان میں 708، سندھ میں 4374، پنجاب 7299 اور آئی سی ٹی میں 161 مقامات بنائے گئے ہیں۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں ہر 10 لاکھ میں 163 ٹیسٹ کی شرح ہے جبکہ بھارت میں 150، ایران میں 964 ، امریکا میں 4264 اور جنوبی کوریا میں سب سے زیادہ 819 ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اب تک 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور اس وقت روزانہ کی استطاعت 6584 ہے لیکن ہمارا ہدف کم ازکم 2 ہزار روزانہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی شرح بڑھانے کے لیے کٹس کے علاوہ دیگر ضروریات بھی درکار ہوتی ہیں اور 15 اپریل تک ہم اپنا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم اپنی صلاحیت بڑھائیں گے اور اس کے لیے قومی سطح پر حکمت عملی بنائی جارہی ہے جس کو ٹریک ٹیسٹ کورنٹائن کہتے ہیںڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کی تعداد بڑھائیں اور اس کا انتظام صحیح کرسکے تو ہم اس بیماری میں کمی لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اب تک مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 55 افراد اس وبا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں یکم اپریل سے ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں بہت زیادہ تیزی دیکھی گئی ہے اور کیسز میں مارچ کے مقابلے میں دوگنا تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. پنجاب ملک میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں اب تک 2004 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے سندھ میں 986، خیبرپختونخوا میں 500، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 211، اسلام آباد میں 83 اور آزاد کشمیر میں 18 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں کورونا وائرس سے ملک میں 55 افراد جاں بحق جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      تازہ ترین

      سوات زلزلے سے لرز اٹھا، شدت 4.2 ریکارڈ

      امریکی اجازت کے بعد عراقی ایئرلائنز ایرانی زائرین کو نجف پہنچا سکیں گی

      ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد 101 سال کی عمر میں اسپتال داخل

      کیلیفورنیا میں عیدالفطر، عیدالاضحیٰ کو سرکاری چھٹی کا درجہ دے دیا گیا

      لاہور میں 10 روزہ بسنت میلہ، 29 جنوری سے 7 فروری تک جاری رہے گا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.