اسلا م آ با د (ویب ڈیسک)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کورونا سے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کو 3 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کو اقتصادی سروے رپورٹ پیش کرنے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کے 5 سال میں برآمدات صفر فیصد بڑھیں، سابق حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے سستا رکھا جس کی وجہ سے درآمدات، برآمدات سے دوگنا ہوگئیں، ماضی میں شرح نمو قرض لے کر حاصل کی گئی۔