تازہ تر ین

ایک دن میں 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا منافع، مکیش امبانی کانیاریکا رڈ

 

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی نے ایک دن میں 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا منافع کما کر دنیا کو حیران کردیا۔
ارب پتی افراد کی دولت کے حوالے سے اعداد و شمار پیش کرنے والے فوربز میگزین کے رئیل ٹائم کیلنڈر کے مطابق ہفتہ کے روز مکیش امبانی نے 5 ارب 30 کروڑ ڈالر کا نفع حاصل کیا ہے۔ ایک روز میں ہونے والی کمائی کے بعد مکیش امبانی کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 64 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے اور وہ دنیا کے نویں امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ مکیش امبانی نہ صرف انڈیا بلکہ پورے ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص ہیں۔خیال رہے کہ 2020 مکیش امبانی کیلئے خوب منافع بخش رہا ہے، انہوں نے رواں سال ٹیلی کام سیکٹر میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری 30 ارب ڈالر میں سے نصف صرف اپنی کمپنی ریلائنس جیو میں انویسٹ کرایا ہے۔جمعرات کے روز سعودی عرب نے ان کی کمپنی میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے ، اس کے علاوہ فیس بک سمیت دنیا کی بڑی کمپنیوں نے رواں سال ریلائنس جیو میں 15 ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain