Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز فائنل:سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 326 رنز کا ہدف دے دیا
    • اکبر ایس بابر کا پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ
    • لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔
    • راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کا آئندہ مالی سال کیلئے پونے 7 ارب روپے کا بجٹ منظور
    • بھارہ کہو پولیس چوروں کے خلاف مثر کارروائی
    • ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے رورل ہیلتھ سنٹر دلہہ کا دورہ
    • سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے راجہ سرفراز اصغر کی ملاقات
    • نتھیاگلی ، تجاوزات کیخلاف آپریشن ،متعدد غیر قانونی کیبن اور تعمیرات مسمار
    • پاکستان ریلوے کے پاس 439 انجن میں سے 269 فعال ‘ 172غیر فعال ریلوے ورکشاپ میں پزروں کی تیاری شروع
    • ایران سے زمینی راستے کے ذریعے عراق جانیوالے پاکستانی متوجہ ہوں
    • اٹک: شادی تقریب میں ڈانس پر دولہے اور3رقاصائوں سمیت35افراد پولیس کی حراست میں۔
    • اٹک پولیس کی کارروائیاں، 2 مجرمان اشتہاری گرفتار،تفتیش جاری
    • تھانہ پنڈیگھیب پولیس کا شادی تقریب میں فحش ڈانس پر چھاپہ
    • اوپن یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی سیمینار
    • سی پی او کی زیر صدارت ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے کوآرڈینشن میٹنگ
    • تھانہ گوجرخان میں مستقل ایس ایچ او کی تعیناتی تاخیر کا شکار
    • 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار،5 کلو گرام چرس برآمد، مقدمات درج
    • گنجمنڈی پولیس کی کارروائی ،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • سب انسپکٹر سجاد سلیم دوسری مرتبہ تھانہ رنگو تعینات
    • صوبہ بھر میں گندم کی کاشت فروغ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز :عاشق حسین
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ سے 8صفحات غائب، ایک جے آئی ٹی پر4،دوسری پر 6لوگوں کے دستخط علی زیدی کا انکشاف

    By Daily Khabrainجولائی 8, 2020
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    وفاقی وزیر:(ویب ڈیسک) برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی گئی عزیر بلوچ سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی  رپورٹ نامکمل ہے، چیف جسٹس اس کا از خود نوٹس لیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جو رپورٹ ریلیز کی یہ اصل رپورٹ نہیں ہے، اس پر لکھا ہے پارٹ ون  جو اصل رپورٹ تھی  جس رپورٹ پر ڈیڈ لاک ہوگیا تھا وہ 43 صفحات کی ہے، اس پر کسی کے دستخط نہیں ہیں، اس میں فریال تالپور، عبدالقادر پٹیل، شرجیل میمن، یوسف بلوچ، ذوالفقار مرزا اور نثارمورائی کا نام ہے، اصل رپورٹ میں صاف لکھا ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ کی ہدایات پرشرجیل میمن اور اویس مظفر ٹپی سارے کام کرواتے تھے.

     وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کل پیپلز پارٹی ہی کے رہنما نبیل گبول کہہ رہے تھے کہ پوری جے آئی ٹی سامنے نہیں آئی.

    انہوں نےچیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی کہ ملک کے سب سے بڑے شہرمیں جوقتل وغارت ہوئی اس پر 184 تھری کے تحت ازخود نوٹس لیں۔

    علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ سندھ پولیس کے ایس پی رضوان نے نکالی تو اُن کا شکارپورٹرانسفر کردیا گیا، صوبائی وزير سعید غنی کے بھائی فرحان غنی نے ایماندار پولیس افسر کو ہٹایا۔

     وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لکھا ہے بلدیہ فیکٹری سانحہ پولیس کی ناقص کارروائی کی وجہ سے ہوا، یہ بھی کہا کہ کل پیپلز پارٹی ہی کے رہنما نبیل گبول کہہ رہے تھے کہ پوری جے آئی ٹی سامنے نہیں آئی، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کے کہنے پر قتل کیے گئے۔

    علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے پر اُن کے ساتھ ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹس میں ملزمان نے لوگوں کو مارنے کا تو اعتراف کیا لیکن جرم کس کے کہنے پر کیا یہ نہیں سامنے آیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی اصل رپورٹ 43 صفحات کی ہے جس میں فریال تالپور، عبدالقادر پٹیل، شرجیل میمن، یوسف بلوچ، ذوالفقار مرزا اور نثار مورائی کا نام ہے۔

    علی زیدی نے کہا کہ جو رپورٹ ریلیز کی گئی ہے، اس میں لکھا ہے کہ عزیربلوچ نے جلیل اور رزاق کمانڈو کے بھائی کو مارا، جس رپورٹ پر اداروں کے دستخط ہیں اس رپورٹ میں ہے کہ 2011 میں عبدالقادرپٹیل نے جلیل کے قتل کی ذمہ داری دی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں صاف لکھا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے پارٹی چھوڑنے کے بعد شرجیل میمن اور ٹپی ان سے کام کراتے تھے۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی رپورٹ میں چیزیں ’مسنگ‘ ہیں، ضرب عضب دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تھا لیکن اب بہت سارے سہولت کار اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے  چیف جسٹس سے معاملے پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کی اور کہا کہ چیف جسٹس مجھے بھی بلائیں، تمام دستخط کرنے والوں کو بلائیں اور کارروائی کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ، سابق چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی اور بلدیہ فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹس جاری کیں تھیں جن میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

      سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

      خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.