تازہ تر ین

وزیرِ اعظم عمران خان کی چمن دھماکے کی شدید مذمت

(ویب ڈیسک)اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کی مال روڈ پر دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔زخمیوں کو چمن ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے حادثے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق چمن دھماکے کا نشانہ اے این ایف کی گاڑی تھی اور دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا،دھماکے میں اے این ایف فورس کے تین جوان زخمی اور گاڑی تباہ ہوئی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے چمن دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئےدھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain