تازہ تر ین

شیخ رشید کی ایک اور بڑی پیشنگوئی …. کو مرضی کر لیں ، 2018 میں ایسا ہی ہو گا

لاہور( ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں نواز شریف 2018 میں نہیں ہونگے،عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ بہاولپور روانگی سے قبل شیخ رشید نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملکی قرضے میں 900 ار ب کا اضافہ کیا،حکومت اندھا دھند نئے نوٹ چھاپ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملکی دولت باہر لیجانے کا سوچ رکھا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ امیدہے کہ جنوری میںپانامہ کیس کا فیصلہ ہوجائے گا۔کل سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی باری ہوگی اس کے بعد ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ کہ عدلیہ کرپشن کیخلاف دیوار چین ہے،سپریم کورٹ سے ہی احتساب کا پرچم بلند ہوگا۔ سارے چور اکھٹے ہوگئے تو عوام کو چوراہوںپر آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ایک آدمی بھی گرفتار ہوا تو کرپشن والوں کی لائن لگ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میں نے کہا تھا قربانی ہوگی لیکن قصائی بھاگ گیا ۔ شیخ رشید نے ایاز صادق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس کا سپیکر ایاز صادق ہوگا وہ اسمبلی کیا خاک چلے گی۔ زرداری بلاول پر بھاری نہ ہوتے تو گرینڈ الائنس بن سکتا تھا۔انہوں نے کہاکہ عوام تیاررہیں جلد دھرنے کی کال دے سکتے ہیں تاہم دھرنا کب ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئلے کے پلانٹ انسانی جانوں کیلیے نقصان دہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain