Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف پاکستان چائنا فرینڈشپ ہاسپٹل کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں
    • اسسٹنٹ کمشنر غازی کی زیرِ نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
    • اٹک:منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان پولیس کی حراست میں ۔
    • خودمختار مصنوعی ذہانت کیلئے شہریوں کی حکمتِ عملی ضروری ہے، عامر ابراہیم
    • اے آئی پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر، ڈیٹا سینٹرز تاحال قائم نہ ہو سکے
    • اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
    • علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ناصر محمود بسر کے79ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • پاکستان اور چین کے درمیان گرین چینل فعال کرنے کے معاہدے پر دستخط
    • آراے بازار پولیس کی کارروائی،ڈینگی ٹیم سے مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار
    • ٹیلی نار مسلسل تیسرے سال پی ٹی اے کی سائبر سیکیورٹی میں نمبر 1 قرار
    • گندگی کے ڈھیر اور بند نالیاں شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے
    • تین مختلف ٹریفک حادثات میں دو شخص جاں بحق، کمسن بچے سمیت 3افراد زخمی
    • ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کی وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات
    • بیرونی کمپنیوں کی خدمات پاکستانی سائبر سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ قرار
    • جرائم کی روک تھام میں کوتاہی برتنے کے حوالے سے ضلع چکوال دیگر پندرہ اضلاع کی فہرست میں شامل
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4افراد کو حراست میں لے کر شراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
    • القائم مل کے قریب تیز رفتار ہائی ایس اور کیری وین میں تصادم
    • موٹر سائیکل کھائی میں گرنےسے 55 سالہ شخص جاں بحق
    • تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ذاتی تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے موت کی سزا سنا دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت پر ’فوجی ڈولفنز‘ تعینات ہیں

    By Khabrain Newsجنوری 28, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: (ویب ڈیسک)
    امریکا میں ایٹمی ہتھیاروں کے سب سے بڑے ذخیرے کی حفاظت پر فوجیوں کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت یافتہ ڈولفنز بھی تعینات ہیں اور یہ سلسلہ کم از کم پچھلے 50 سال سے جاری ہے۔
    امریکی ویب سائٹ ’’ملٹری ڈاٹ کام‘‘ کے مطابق، فوجی مقاصد کے تحت ڈولفنز کو تربیت دینے کا سلسلہ 1967 میں شروع ہوا جو آج تک جاری ہے۔
    ان ڈولفنوں کو سمندری تہہ میں چھپائی گئی بارودی سرنگیں شناخت کرنے سے لے کر فوجیوں کی حفاظت اور امدادی کارروائیوں تک کی تربیت دی جاتی ہے۔
    اس مقصد کےلیے ’’یو ایس نیوی میرین میمل پروگرام‘‘ کے تحت ڈولفنوں کے علاوہ دوسرے سمندری جانور بھی سدھائے جاتے ہیں تاکہ وہ عسکری تقاضوں سے مخصوص کام کرسکیں۔
    واضح رہے کہ ڈولفنز قدرتی طور پر طاقتور سونار سے لیس ہوتی ہیں جو انہیں زیرِ آب رہتے ہوئے دور دراز کی آوازیں سننے اور آواز کی مدد سے سمندر کی تاریک گہرائیوں میں موجود چیزوں کو دیکھنے اور شناخت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔
    آواز کی مدد سے ’دیکھنے‘ اور ارد گرد کی اشیاء کو شناخت کرنے کی یہ صلاحیت ’ایکولوکیشن‘ (صوتی سمت بندی) کہلاتی ہے جو ڈولفنز کے علاوہ چمگادڑوں میں بھی زبردست ہوتی ہے۔
    فوجی تربیت یافتہ ڈولفنیں جیسے ہی کسی نامعلوم غوطہ خور یا دوسرے زیرِ آب خطرے کی شناخت کرتی ہیں تو فوراً اپنے نگراں کے پاس پہنچتی ہیں جو انہیں لائف جیکٹ جیسا ایک آلہ دیتا ہے۔
    اس آلے کو لے کر وہ تیزی سے تیرتی ہوئی واپس آتی ہیں اور اس فرد یا چیز کو آلے میں جکڑ دیتی ہیں جو سمندر کی گہرائی میں موجود شخص یا چیز کو سطح پر لے آتا ہے۔
    امریکی بحریہ (یو ایس نیوی) کے تحت درجنوں ساحلی اور سمندری تنصیبات کی حفاظت پر سیکڑوں ڈولفنیں مامور ہیں البتہ ان میں سے ایک خاص دستہ بینگر، واشنگٹن کی تنصیبات پر پہرہ دے رہا ہے۔
    یہ نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے جہاں تقریباً 2,500 ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم رکھے گئے ہیں جو امریکی ایٹمی ہتھیاروں کا 25 فیصد حصہ بناتے ہیں۔ (امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی مجموعی تعداد تقریباً دس ہزار ہے، یعنی دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار امریکا کے پاس ہیں۔)
    ڈولفنوں کا یہ خصوصی دستہ بینگر، واشنگٹن تنصیبات کے اردگرد سمندر میں گشت پر رہتا ہے اور غیر معمولی صورتِ حال کا سامنا ہونے پر فوجیوں کو فوری خبردار کرتا ہے یا پھر ازخود کارروائیاں بھی کرتا ہے۔
    کہا جاتا ہے کہ سابق سوویت یونین نے بھی اسی طرح کا ایک پروگرام شروع کر رکھا تھا جس میں مختلف سمندری جانوروں کو فوجی تربیت دی جاتی تھی۔
    البتہ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد سے موجودہ روس نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا لیکن مالی مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ ترک کرنا پڑا اور سوویت یونین کی تربیت یافتہ ڈولفنیں مبینہ طور پر سن 2000 میں ایران کو فروخت کردی گئیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھنی مونچھوں والا نومولود بچہ، سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.