اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، 16 فروری سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لٹرتک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا نے سمری ارسال کر دی۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے پانچ روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے اضافے کی ورکنگ موجودہ لیوی کی بنیاد پر کی ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے لیوی بڑھائی تو اضافہ اس سے زیادہ ہوسکتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔