اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ حیران کن بات ہے کہ اپوزیشن اور ان کے میڈیا میں ہمنوا پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونے پر سیخ پاء ہیں، عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں مہنگائی نیچے جا رہی ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ یہ ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہونا چاہئے نہ کہ پریشانی کا، لیکن اپوزیشن کو اصل دکھ اگلی باری نہ ملنے کا ہے۔