تازہ تر ین

کراچی: ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائی اور یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں صبح سویرے ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائی اور یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے حادثات کا سبب بننے والی گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔
ڈمپرز، ٹینکرز بسوں سمیت ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیورز کراچی کی سڑکوں پر موت بانٹنے لگے۔ مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران دو بڑے حادثات پیش آئے، دفتر جانے والے دو بھائیوں کو مسافر بس نے روند ڈالا، ادھر ٹینکر نے یونیورسٹی روڈ پر 19سالہ طالبہ کو کچل ڈالا۔
کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتارمسافر بس نے موٹرسائیکل پر سوار دو بھائیوں کو روند دیا۔ بابرعلی اوراحمد علی فیکٹری کے ملازم اور ایک ساتھ ڈیوٹی پر جا رہے تھے، پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ایکسپو سینٹر کے قریب یونیورسٹی کی طالبہ والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی۔ آگے والی بائیک سے بوری گری جس پر بائیک سوار نے بریک مار دی۔ جس پر پیچھے موٹرسائیکل پر بیٹھی عائشہ بھی گر پڑی اور اتنے میں تیز رفتار بے قابو واٹرٹینکر نے لڑکی کو کچل ڈالا۔ جاں بحق طالبہ پولیس اہلکار کی بیٹی ہے۔
پولیس نے واٹر ٹینکر اور مسافر بس کو تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کرلیا جبکہ واٹر ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain