تازہ تر ین

عامر خان کے نزدیک ایوارڈ کی کوئی اہمیت نہیں ,وجہ سامنے آگئی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ہر نئی فلم کے ساتھ باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنانے والے عامر خان کو بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ شو ’’فلم فیئرایوارڈ‘‘ میں’’دنگل‘‘ میں ادکاری کے زبردست جوہر دکھانے پر بہترین اداکار کی کٹیگری میں نامزد کیا ہے، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ سے جب ایوارڈ شو میں شرکت سے متعلق سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ کمرشل فلم ایوارڈز کی میرے نزدیک کوئی اہمیت نہیں جب کہ فلم ’’دنگل‘‘ پر عوام کی پذیرائی اور پیار میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے مجھے اس کے علاوہ کسی دوسرے ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے۔عامر خان نے ’’دنگل‘‘ کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی باکس آفس کی فکر نہیں ہوتی اور دنگل کے حوالے سے بھی میرے ذہن میں نہیں تھا کہ وہ اس قسم کا ریکارڈ بنا پائے گی۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہوگی کہ دنگل کو کسی اور زبان میں بھی بنا کر ریلیز کیا جائے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain